உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K Budget : مرکزی وزیر خزانہ نے پیش کیا جموں و کشمیر کا بجٹ ، جانئے خاص باتیں

    Parliament Budget Session: وزیر خزانہ نے پیش کیا جموں و کشمیر کا بجٹ ، ایوان میں لگے مودی مودی کے نعرے

    Parliament Budget Session: وزیر خزانہ نے پیش کیا جموں و کشمیر کا بجٹ ، ایوان میں لگے مودی مودی کے نعرے

    jammu and kashmir budget : جموں اور سری نگر میں مجوزہ میٹرو لائٹ ریل پروجیکٹ کے علاوہ بھٹنڈہ، جموں اور سری نگر گیس پائپ لائن، کیرو اور کوار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس اور شاہ پور کنڈی اور اُجج پروجیکٹس اہم زمرے میں شامل ہیں۔

    • Share this:
      jammu and kashmir budget : پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلہ کی شروعات میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج پیر کو مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کا بجٹ پیش کیا ۔ مالی سال 2022 ۔ 23 کا 1.42 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا گیا ہے ۔ وزیر خزانہ نے ایوان زیریں میں جموں و کشمیر کیلئے مالی سال 2021 ۔ 22 کے لئے گرانٹس کیلئے اضافی مطالبہ کو بھی پیش کیا ، جو 18,860.32 کروڑ روپے کا ہے ۔ ادھر اپوزیشن نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ بجٹ تجاویز کے مطالعہ کیلئے انہیں مناسب وقت دیا جانا چاہئے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ترمیم کے ساتھ حدبندی کی مسودہ رپورٹ جاری، 21 تک دے سکتے ہیں اعتراضات و تجاویز


      دیہی ترقی، صنعتی ترقی، زراعت کے شعبے اور سیاحت کو بجٹ میں مرکز میں رکھا گیا ہے۔ مرکزی حکومت پہلے ہی 2022-23 کے اپنے عام بجٹ میں جموں و کشمیر کے لیے 35,581.44 کروڑ روپے کا اعلان کرچکی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : کشمیری سائنسداں کا بڑا کارنامہ، تیار کیا میجک فوڈ ، پراسٹیٹ کینسر سے کرتا ہے بچاو


      جموں اور سری نگر میں مجوزہ میٹرو لائٹ ریل پروجیکٹ کے علاوہ بھٹنڈہ، جموں اور سری نگر گیس پائپ لائن، کیرو اور کوار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس اور شاہ پور کنڈی اور اُجج پروجیکٹس اہم زمرے میں شامل ہیں۔

      بتادیں کہ نرملا سیتا رمن نے جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقہ بننے کے بعد ریاست کا تیسرا بجٹ پیش کیا۔ ریاست سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد یہ تیسرا بجٹ تھا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: