உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر: این آئی اے اسپیشل کورٹ نے آسیہ اندرابی سمیت 9 افراد پر فرد جرم کیا عائد

    جموں و کشمیر: این آئی اے اسپیشل کورٹ نے آسیہ اندرابی سمیت 9 افراد پر فرد جرم کیا عائد

    جموں و کشمیر: این آئی اے اسپیشل کورٹ نے آسیہ اندرابی سمیت 9 افراد پر فرد جرم کیا عائد

    Jammu and Kashmir News : آسیہ اندرابی و دیگر 9 افراد کے خلاف ان لافل ایکٹوٹیز، ملک کے خلاف سازش، پتھراؤ و عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور لوگوں بالخصوص نوجوانوں اور کالج طالبات کو بھڑکانے کا الزام ہے ، جس کے بعد اس کو گرفتار کیا گیا تھا ۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر: جنوبی کشمیر کی این آئی اے عدالت نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور اس کی دو قریبی ساتھیوں ناہدہ نصرین اور صوفی فہمیدہ کے خلاف فرد جرم عائد کیا ہے ۔ این آئی اے کورٹ کے اسپیشل جج جاوید عالم نے تین سال قبل اننت ناگ تھانے میں درج ایف آئی آر نمبر 60/2018 کے تحت دختران ملت سے منسلک آسیہ اندرابی ، ناہدہ نصرین اور صوفی فہمیدہ سمیت 9 افراد کے خلاف ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ فرد جرم عائد کیا۔ آسیہ اندرابی اپنی دونوں مذکورہ ساتھیوں سمیت اس وقت تہاڑ جیل میں قید ہے ۔

    آسیہ اندرابی و دیگر 9 افراد کے خلاف ان لافل  ایکٹوٹیز، ملک کے خلاف سازش، پتھراؤ و عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور لوگوں بالخصوص نوجوانوں اور کالج طالبات کو بھڑکانے کا الزام ہے ، جس کے بعد اس کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ این آئی کے اسپیشل کورٹ نے لگ بھگ تین سال کے عرصے کے بعد اس معاملہ میں ملزمین کے خلاف فرد جرم عائد کیا ۔

    چارج شیٹ کے تحت دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور اس کی دو ساتھیوں سمیت دیگر 8 افراد پر اننت ناگ میں کالج اور کوچنگ مراکز میں زیر تعلیم طالبات کو مشتعل کرنے اور انہیں شر پسندی پر اکسانے کا الزام ہے ۔ جبکہ آسیہ اندرابی اور اس کی ساتھیوں پر جلوس میں شامل ہوکر امن و قانون کو بگاڑنے کی پاداش میں بھی فرد جرم عائد ہوا ۔

    اننت ناگ میں اسپیشل ڈیزگنیٹڈ این آئی اے کورٹ کے جج جاوید عالم نے آسیہ و دیگر ملزمین پر 147,148,149,341,336,427,120 بی آر پی سی کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد کیا اور عدالت میں ان تمام ملازمین کے خلاف ٹرائل کو منظوری دی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: