سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور جموں و کشمیر پولیس کے درمیان بدھ کے روز ٹویٹر پر اس وقت جھگڑا شروع ہوا جب انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں شمالی کشمیر کے ایک علاقے میں جانے سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔ پولیس نے پی ڈی پی سربراہ کے دعوے کی تردید کی اور کہا کہ وہ کہیں بھی جانے کے لیے آزاد ہیں۔ محبوبہ نے دعویٰ کیا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ یہاں سے 54 کلومیٹر دور شمالی کشمیر میں بارہمولہ جا رہے تھے اور وہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس لیے انہیں یہاں سے 27 کلومیٹر دور پٹن میں پارٹی کارکن کی شادی میں شرکت سے روک دیا گیا۔
وزیر داخلہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو ٹیگ کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'جب HM معمول کے حالات کے ڈھول پیٹتے ہوئے کشمیر میں گھوم رہے ہیں، میں صرف ایک کارکن کی شادی میں پٹن جانے سے روکنے کے لیے نظر بند ہوں۔ اگر ایک سابق وزیراعلیٰ کے بنیادی حقوق اتنی آسانی سے معطل ہو سکتے ہیں تو ایک عام آدمی کی حالت زار کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں اپنے گھر کے مین گیٹ کا دروازے کو مبینہ طور پر بند کرنے کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔
حالانکہ تقریباً 40 منٹ بعد، سری نگر پولیس نے ٹویٹ کیا کہ ان کے پٹن کے سفر پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ پولیس نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ محبوبہ مفتی نے خود گیٹ کو اندر سے بند کیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ ان کی طرف سے ٹویٹ کی گئی تصویر گیٹ کے اندر کی ہے، جس میں بنگلے میں رہنے والوں کا اپنا تالا ہے۔ پولیس نے کوئی تالہ یا کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔ وہ سفر کرنے کے لیے آزاد ہیں۔
6 ماہ کی بچی کو جیل بھیجنے کی گزارش کر رہے ہیں گھر والئ، جانئے کیوں؟خواتین اب بھی گھروں میں قید، پابندیوں کی وجہ سے انہیں نہیں ملی آزادی: موہن بھاگوت
پولیس نے ٹوئٹر پر بغیر تالے کے ان کے گیٹ کے باہر کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ محبوبہ مفتی نے فوراً اس کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی بارہمولہ نے انہیں منگل کی رات کو خبردار کیا تھا کہ انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔