ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : سوپور میں میونسپل آفس پر دہشت گردوں کا حملہ ، پولیس اہلکار اور کونسلر کی موت

Jammu Kashmir Terror Attack: بارہمولہ ضلع کے سوپور میں میونسپل آفس میں کونسلروں کی میٹنگ چل رہی تھی ، جس کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ۔ اس حملہ میں ایک کونسلر اور ایک پولیس اہلکار کو جان گنوانی پڑی ۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 29, 2021 03:50 PM IST
  • Share this:
جموں و کشمیر : سوپور میں میونسپل آفس پر دہشت گردوں کا حملہ ، پولیس اہلکار اور کونسلر کی موت
جموں و کشمیر : سوپور میں میونسپل آفس پر دہشت گردوں کا حملہ ، پولیس اہلکار اور کاونسلر کی موت

سری نگر : شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں پیر کی دوپہر کو دہشت گردوں کے حملے میں ایک میونسپل کونسلر اور ایک اسپیشل پولیس افسر(ایس پی او) جاں بحق ہوگئے ۔ جبکہ ایک دیگر کونسلر زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سوپور میں پیر کی دو پہر کو دہشت گردوں نے میونسپل دفتر کے احاطے میں فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں دو میونسپل کونسلر اور ایک ایس پی او شدید زخمی ہوگئے ۔


انہوں نے کہا کہ تینوں کو علاج و معالجہ کے لئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ایک کونسلر اور ایس پی او کی زخموں کی تاب نہ لانے سے موت واقع ہوگئی جبکہ ایک کونسلر کو مزید علاج کے لئے سری نگر ریفر کیا گیا ۔ مرنے والے کونسلر کی شناخت ریاض احمد پیر ولد غلام نبی پیر ساکن ننگلی سوپور اور شہید ایس پی او کی شناخت شفقت نذیر خان ولد نذیر احمد خان ساکن منڈجی سوپور جبکہ زخمی کونسلر کی شناخت شمس الدین پیر ولد غلام محمد پیر کے بطور ہوئی ہے ۔


Terrorists fired at Municipal Office Sopore. In this terror incident, police personnel Shafqat Ahmad & councillor Riyaz Ahmad died & councillor Shams-ud-din Peer was injured. Area cordoned off & details awaited: Jammu and Kashmir Police




بلاک میڈیکل افسر سوپور نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسلر ریاض احمد اور ایس پی او شفقت خان کی موت واقع ہوئی ہے اور کونسلر شمس الدین کو مزید علاج و معالجہ کے لئے سری نگر ریفر کیا گیا ہے۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: دہشت گردوں نے سوپور میں میونسپل دفتر پر فائرنگ کی۔ اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار شفقت احمد اور ایک کونسلر ریاض احمد جان بحق ہوئے اور ایک کونسلر شمس الدین پیر زخمی ہوا، زخمی کو علاج ومعالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔

دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس حملہ کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق کونسلر اور پولیس اہلکار کے پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور زخمی کونسلر کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے ۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سوپور میں میونسپل دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کی خبریں آ رہی ہیں ۔ میں اس حملے کی مذمت کرتا ہوں اور مرنے والے کے پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور زخمی کونسلر کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتا ہوں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 29, 2021 03:29 PM IST