جموں و کشمیر : 24 اپریل رات 8 بجے سے 26 اپریل صبح 6 بجے تک مکمل کورونا کرفیو لاگو، جانئے کیا رہے گا کھلا اور کیا بند

جموں و کشمیر : 24 اپریل رات 8 بجے سے 26 اپریل صبح 6 بجے تک مکمل کورونا کرفیو لاگو، جانئے کیا رہے گا کھلا اور کیا بند

جموں و کشمیر : 24 اپریل رات 8 بجے سے 26 اپریل صبح 6 بجے تک مکمل کورونا کرفیو لاگو، جانئے کیا رہے گا کھلا اور کیا بند

Jammu and Kashmir News : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز رات 8 بجے سے پیر صبح 6 بجے تک مکمل کورونا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہ جانکاری سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر کے ذریعے عام لوگوں تک پہنچائی ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : یوٹی جموں و کشمیر میں کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سرکار کی طرف سے احتیاطی تدابیر کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے کی تازہ کڑی کے طور پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز رات 8 بجے سے پیر صبح 6 بجے تک مکمل کورونا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہ جانکاری سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر کے ذریعے عام لوگوں تک پہنچائی ۔ ٹویٹ میں لکھا گیا کہ ہفتے کے روز یعنی 24 اپریل رات 8 بجے سے پیر یعنی 26 اپریل صبح 6 بجے تک یوٹی بھر میں کورونا کرفیو نافذ رہے گا ۔ اس دوران تمام بازار اور دیگر کاروباری ادارے بند رہیں گے ۔ تاہم ضروری خدمات کو کرفیو سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

اسے قبل انتظامیہ نے 20 اپریل کو یوٹی کی تمام میونسپلٹیز اور بلدیاتی اداروں کے تحت آنے والے علاقوں میں قائم بازاروں میں مرحلہ وار طریقے پر 50 فی صدی دوکانیں کھولنے کا حکم جاری کیا تھا ۔ تاکہ بازاروں میں بھیڑ کم ہو اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے ۔ اسی دوران انتظامیہ کورونا معاملات کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر متاثرہ افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے بارے میں بھی کئی اقدامات کرنے میں مصروف عمل ہے ۔

محکمہ صحت و طبی تعلیم کی طرف سے آج ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ، جس کے مطابق جموں و کشمیر میں 23 ایسے اسپتالوں کی نشاندھی کی گئی ہے ، جہاں صرف کووڈ مریضوں کا علاج کیا جائے گا ۔ ان میں سے 8 اسپتال جموں ڈیوژن جبکہ دیگر 15 اسپتال کشمیر ڈیوژن میں ہوں گے۔ اسی دوران محکمہ صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈلو نے آج متعلقہ افسران کی میٹنگ کی اور انہیں ہدایت دی کہ کووڈ سے نمٹنے کے لیے وضع کردہ پانچ رخی حکمت عملی پر عمل کیا جائے ۔

انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ویکسینیشن اور آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرنے پر خصوصی توجہ دے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جموں و کشمیر کے تمام گورنمنٹ میڈیکل کالج روزانہ دو ہزار افراد کے ٹیسٹ انجام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے 127 کنٹینمنٹ زونوں میں تمام احتیاطی تدابیر اٹھائے جائیں اور ہر ایک متاثرہ شخص کے رابطے میں آئے افراد کی تعداد کو 20 تک بڑھائے ۔

مریضوں کیلئے موجود بنیادی ڈھانچے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ جموں و کشمیر میں کووڈ مریضوں کےلئے 600 وینٹلیٹرس دستیاب ہیں ، جن میں سے ابھی 48 وینٹلیٹرس زیر استعمال ہیں ۔ اس کے علاوہ یوٹی میں اول کٹیگری کے 6 ہزار بیڈ دستیاب ہیں ۔ میڈیکل آکسیجن کے اسٹاک کے بارے میں بتایا گیا کہ یوٹی میں 10 ہزار بڑے آکسیجن سلینڈر اور ساڑھے تین ہزار درمیانہ سائز کے سلینڈر موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ 36 آکسیجن جنریٹنگ پلانٹ نصب کئے جا رہے ہیں ، جن میں سے 23 ایک ہفتے کے اندر کارگر بنایئں جائیں گے ۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں 24 اپریل کو 2030 نئے کورونا پازیٹیو کیس پائے گئے ، جن میں سے 1196 کا تعلق کشمیر ڈویژن جبکہ 834 کا تعلق جموں ڈویژن سے ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران یو ٹی میں 15 افراد اس وبا کے شکار ہوئے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published: