ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : جموں ضلع میں کورونا وائرس سے اموات میں مسلسل اضافہ ، لوگوں میں تشویش

Jammu and Kashmir News ; جموں ڈویژن میں گزشتہ روز ہی سب سے زیادہ 54 اموات ہوئیں جبکہ کشمیر میں 19 اموات ہوئیں ۔ 54 اموات میں سے صرف ضلع جموں میں ہی 24 اموات ہوئیں اور راجوری میں 10 اموات ہوئیں ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : جموں ضلع میں کورونا وائرس سے اموات میں مسلسل اضافہ ، لوگوں میں تشویش
جموں و کشمیر : جموں ضلع میں کورونا وائرس سے اموات میں مسلسل اضافہ ، لوگوں میں تشویش

جموں : کورونا وائرس کی دوسری لہر جموں و کشمیر سمیت ملک بھر کے لوگوں کے لئے پریشانیوں کا باعث بنی ہوئی ہے ۔  کووڈ کی دوسری لہر نے خاص طور پر جموں کشمیر کے جموں خطے میں تباہی مچا رکھی ہے اور اس خطے میں گزشتہ کچھ دنوں میں کورونا کی وجہ سے اموات کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ جموں ڈویژن میں گزشتہ روز ایک ہی دن میں سب سے زیادہ 54 اموات ہوئیں جبکہ کشمیر میں 19 اموات ہوئیں ۔  54 اموات میں سے صرف ضلع جموں میں ہی 24 اموات ہوئیں اور راجوری میں 10 اموات ہوئیں ۔


بتا دیں کہ  14 مئی کو وادی کشمیر میں 20 اموات ہوئیں اور جموں میں 35 اموات ہوئی تھیں۔ 15 مئی کو کشمیر میں 21 اور جموں میں 39 اموات ہوئیں ۔ 16مئی کو کشمیر میں 26 اور جموں میں 37 اموات ہوئیں ۔ 17 مئی کو کشمیر میں 28 اور جموں میں 31 اموات کووڈ کی وجہ سے ہوئیں ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس سنگین صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی ٹیم جو جموں کا دورہ کرتی ہے ، اس نے جموں میں زیادہ اموات کیلئے دار یہاں کے عوام کو ذمہ ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ کووڈ پروٹوکول کو فالو نہیں کر رہے ہیں ۔


مجموعی طور پر ابھی تک کووڈ اموات میں جموں ضلع سرفہرست ہے۔  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں میں اب تک 44،835 کووڈ کے معاملات سامنے آئے ہیں ، جن میں اب تک 842 اموات ہوئیں ۔ دوسری طرف ضلع سری نگر میں جموں ضلع کے مقابلے میں 17 مئی کی شام تک کل 58,525  کووڈ معاملات سامنے آئے ، جس میں  690 اموات ہوئی ہیں ۔  جموں کے دیگر اضلاع میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے ۔ جموں میں عام لوگ اس صورتحال پر ناراض ، غمزدہ اور پریشان ہیں۔  انہوں نے اس صورتحال کی بنیادی وجہ حکومت اور ناقص صحت نظام کو ٹھرایا ہے ۔


 

ایل جی منوج سنہا اور محکمہ صحت کے دیگر تمام اعلی عہدیداروں کا دعوی ہے کہ جموں میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو درست کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔  لیکن جموں میں اموات کی شرح میں اچانک اضافے نے انتظامیہ کے لئے ایک بڑا چیلینج پیدا کردیا ہے اور انہیں اس رجحان کو روکنے کے لئے مزید بڑے بڑے اقدامات کرنے ہوں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 18, 2021 10:33 PM IST