ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کورو نا وائرس: لداخ کے ایک اور مریض کا ٹیسٹ مثبت، کل تعداد تین

یہہ لداخ یونین ٹریٹری میں ایران سے لوٹنے والے ایک اور مریض کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس سے یہاں اس وائرس کے متاثرین کی تعداد تین ہوئی ہے۔

  • Share this:
کورو نا وائرس: لداخ کے ایک اور مریض کا ٹیسٹ مثبت، کل تعداد تین
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 224 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 214 سرگرم معاملات ہیں۔ 6 مریض شفایاب ہوئے اور چار کی موت واقع ہوئی ہے۔علاوہ ازیں اب تک 48,202 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 7,729 افراد کو ہوم کورنٹائن میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹائن مراکز بھی شامل ہیں۔۔(تصویر: علامتی فوٹو،نیوز18)

لیہہ لداخ یونین ٹریٹری میں ایران سے لوٹنے والے ایک اور مریض کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس سے یہاں اس وائرس کے متاثرین کی تعداد تین ہوئی ہے۔ بتادیں کہ لداخ میں پہلے ہی دو مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں تاہم حکام کے مطابق یہ دونوں مریض روبہ صحت ہورہے ہیں۔ لداخ یونین ٹریٹری کے کمشنر سکریٹری رگزن سیمفل نے میڈیا کو بتایا: ’لداخ کے چھو چھٹ گاؤں میں پہلے ہی دو کیسز محمد حسین اور محمد ہادی کے ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئے ہیں اور کل شام محمد ہادی کے بیٹے ذاکر حسین کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کو ہارٹ فاؤنڈیشن ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ موصوف کے خاندان کے چھ افراد کو زیر نگرانی رکھا گیا ہے اور ان کے نمونوں کو بھی ٹیسٹ کے لئے دلی بھیجا جارہا ہے۔ موصوف سکریٹری نے کہا کہ محمد حسین کے داماد محمد ناظر کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک ہمارے پاس 25 کیسز کے رپورٹ آگئے ہیں جن میں سے 22 کیسز کے رپورٹ منفی آئے ہیں جبکہ تین رپورٹس مثبت آئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ تینوں مریض چھو چھٹ گونمہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں جو ماہ گزشتہ ایران سے لوٹے ہیں۔ حکام نے اس گاؤں کو سیل کیا ہے اور لوگوں کو تمام تر ضروری اسباب مہیہ کئے جارے ہیں۔


انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق ، کسی بھی فرد کا کورونا وائرس (COVID-19) ہونے کا شبہ ہے جس کی ہندوستان میں 50 سے زیادہ لیبارٹریوں میں جانچ کی جا سکتی ہے۔



دریں اثنا یونین ٹریٹری انتظامیہ نے دو نوں اضلاع میں تا حکم ثانی تمام تعلیمی اداروں کو بند کیا ہے۔ جموں وکشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں بشمول اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں درس وتدریس کا عمل 31 مارچ تک معطل رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ تاہم بورڈ اور دیگر مسابقتی امتحانات شیڈول کے مطابق لئے جائیں گے۔ حکومت نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر کورونا وائرس کی علامتیں آئیں نظر تو گھبرائیں بالکل نہیں، یہاں جاکر چیک کرائیں: تفصیل یہاں جانیں

JAMMU AND KASHMIR
Sher-e- Kashmir Institute of Medical Sciences, Srinagar
Government Medical College, Jammu
SMGS hospital Jammu for Children and Women for Coronavirus suspects.

جموں میں تمام سینما گھروں کو بند اور جموں اور وادی میں تمام آنگن واڑی سینٹروں کو بھی ماہ رواں کی 31 تاریخ تک بند کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے گھبرانے کے بجائے احتیاط کریں اور انتظامیہ کے ساتھ وقت ضرورت تعاون کریں۔
First published: Mar 12, 2020 08:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading