ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : ضلع جموں کیلئے راحت کی خبر ، 50 فیصد لوگوں کو لگائی گئی ویکسین

Jammu and Kashmir News : جموں و کشمیر میں سب زیادہ ویکسین جموں ضلع میں لگائی گئی ہے اور سب سے کم ویکسین ضلع کشتواڑ میں لگائی گئی ہے ۔ ضلع جموں ویکسینیشن مہم میں اول آیا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : ضلع جموں کیلئے راحت کی خبر ، 50 فیصد لوگوں کو لگائی گئی ویکسین
ضلع جموں کیلئے راحت کی خبر ، 50 فیصد لوگوں کو لگائی گئی ویکسین ، 45 سال کی عمر کے لوگ شامل

جموں : ملک کے باقی حصوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی کورونا معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ اسی کے چلتے پورے جموں و کشمیر میں تمام اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے ۔ جموں و کشمیر کے کچھ اضلاع میں نائٹ کرفیو لگا دیا گیا ہے ۔ تاکہ کورونا کے بڑھتے معاملوں کو روکا جاسکے ۔ جموں و کشمیر میں بھی کورونا وبا کو جلد ختم کرنے کیلئے ویکسینیشن کا پروگرام عمل میں لایا گیا ہے ۔ لوگوں کو ویکسین لگانے کی مہم تیزی سے جاری ہے ۔ ابھی تک جموں و کشمیر میں 1572620 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے ، جس میں 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگ شامل ہیں ۔ 50 فیصد لوگوں کو یہ ویکسین لگائی گئی ہے ، جو کہ جموں و کشمیر کے لئے خوش آئند بات ہے ۔


سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کُل 1572620 لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے ، جس میں 817920 افراد جموں سے اور 794700 افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ان میں ضلع سرینگر میں 29301 ، بارہمولہ میں 121925 ، اننت ناگ میں 64757 ، کولگام میں 30281 ، شوپیان میں 31298 ، پلوامہ  میں 39513 ، بڈگ میں 72623 ، کپواڑہ میں 26256 ، بانڈی پورہ میں 22422 ، گندربل میں 36925 ، جموں میں 222199 ، ادھم پور میں 54807 ، راجوری میں 42329 ، کٹھوعہ میں 64950 ، پونچھ میں 33185 ، رام بن میں 26700 ، ڈوڈہ میں 33212 ، کشتواڑ میں 15129 ، ریاسی میں 132179 افراد کو ویکسین لگایا گیا ہے ۔ جموں میں سب سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے ، جو کہ جموں کے لیے ایک خوش آئند بات ہے۔


جموں و کشمیر میں سب زیادہ ویکسین جموں ضلع  میں لگائی گئی ہے اور سب سے کم ویکسین ضلع کشتواڑ میں لگائی گئی ہے ۔ ضلع جموں ویکسینیشن مہم میں اول آیا ہے ۔ اس کا سہرا یہاں کی انتظامیہ کو جاتا ہے ۔  نیوز 18 سے بات کرتے ہوے ڈی ڈی سی جموں انشول گرگ نے کہا کہ جموں میں ویکسینیشن کی مہم  تیزی سے جاری ہے ، جن میں 45 سال سے زیادہ عمر کے افراد شامل ہیں ۔ اس ضمن میں لگاتار متعلقہ محکموں سے میٹینگ کی جارہی ہیں ۔ ویکسینیشن کا جو اتسو چل رہا ہے ، اس میں کئی افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہیں ۔


اس بات کا خاص طور پر خیال رکھا جا رہا ہے کہ جتنے بھی ویکسینیشن سینٹرز ہیں ان میں تمام گائیڈ لائنس پر سختی سے عمل کیا جارہا رہا ہے ۔ جو افراد ویکسین سینٹر میں نہیں آسکتے تھے ، ان کے لیے مناسب ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ ڈی ڈی سی جموں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ 50 فیصد افراد جن کی عمر 45 سال سے زیادہ ہے ، ان کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔ اب ہماری کوشش ہے کہ جلد سے جلد باقی افراد کو بھی ویکسین دی جائے ۔

جموں ضلع ایک واحد ضلع ہے ، جس میں 50 فیصد افراد کو ویکسین دی گی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ جموں ضلع میں بہت جلد ویکسین کی مہم پوری ہوجائے گی۔   ڈی ڈی سی جموں انشول گرگ نے لوگوں سی گزارش کی ہے کہ جو بھی احتیاطی تدابیر دی گئی ہیں ان کو اپنائیں ۔ تاکہ ہم کورونا سے یہ جنگ جیت سکیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 18, 2021 07:41 PM IST