جموں و کشمیر : کورونا وائرس کے بڑھتے قہر پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ نے اٹھائے کئی سطح پر بڑے قدم ، 8 کنٹینمنٹ زونوں کی نشاندہی
جموں و کشمیر : کورونا وائرس کے بڑھتے قہر پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ نے اٹھائے کئی سطح پر بڑے قدم ، 8 کنٹینمنٹ زونوں کی نشاندہی
Jammu and Kashmir News : سرکار کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جموں انشُل گرگ نے نیوز 18 اردو سے ایک خاص بات چیت میں کہا کہ ضلع بھر میں 8 کنٹینمینٹ زونوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں کنٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری ہے ۔ تاکہ انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔
جموں و کشمیر : جموں و کشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر سرکاری سطح پر کئی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ جموں ضلع میں فی الوقت لگ بھگ چار ہزار کووڈ مُثبت کیسز موجود ہیں ۔ سرکار کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جموں انشُل گرگ نے نیوز 18 اردو سے ایک خاص بات چیت میں کہا کہ ضلع بھر میں 8 کنٹینمینٹ زونوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں کنٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری ہے ۔ تاکہ انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلہ میں اس بار ویکسین موجود ہونے سے بیماری کو قابو کرنے میں مدد ملنے کی امید ہے ۔
انشُل گرگ نے کہا کہ ضلع بھر میں ایک سو اُنیس مراکز قائم کئے گئے ہیں ، جہاں لوگوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے پنتالیس برس سے زیادہ کے عمر کے لوگوں کو ویکسین کے ڈوز دئے جارہے ہیں اور ابھی تک ضلع میں اس عمر کے ساٹھ فی صد لوگوں کو یہ ڈوز مل چکی ہیں ۔ انشُل گرگ نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کو بار بار یہ اپیل کی جارہی ہے کہ وہ کووڈ کے پروٹوکول پر عمل کریں اور اس کوشش کا مثبت رد عمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں پچاس فی صد دکانیں کھلی رکھنے کے فیصلے سے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔ ملک کے دیگر حصوں سے جموں و کشمیر میں داخل ہونے والے لوگوں کی تشخیص کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انشُل گرگ نے کہا کہ اس ضمن میں دس مقامات پر ٹیسٹنگ سہولیات کے مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زمینی راستے سے آنے والے لوگوں کے لئے سانبہ ، لکھنپور اور جموں کے ریلوے سٹیشن پر ٹیسٹنگ کی سہولیات رکھی گئی ہیں۔ جبکہ ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کے لئے جموں کے ائیر پورٹ پر یہ سہولیت دستیاب رکھی گئی ہے۔
انشُل گرگ نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مسافروں کے لئے ایک ہزار بیڈ پر مشتمل کورنٹائن سینٹر س قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ کورنٹائین سینٹر میں داخل ہونے کے خواہشمند مریضوں کے لئے نجی کورنٹائن سینٹر بھی دیستیاب رکھے گئے ہیں۔ اور یہ جانکاری ریلوے سٹیشن اور ہوائی آڈے پر موجود نوڈل آفیسرس کے پاس دستیاب ہے۔
انشُل گرگ نے کہا کہ جہاں سرکار بڑھتے ہوئے انفیکشن کی روک تھام کے لئے ہر ممکن کوششوں میں لگی ہے ۔ وہیں عام لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ کووڈ ضوابط پر سختی سے عمل کریں ۔ تاکہ اس وبا کا مل کر مقابلہ کیا جاسکے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔