ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر  : لائن آف کنٹرول کے نزدیک آباد علاقہ کرناہ سیکٹر  میں کورونا کی دستک ، خاتون کی موت

Jammu and Kashmir News : کپواڑہ ضلع میں کووڈ جانچ میں تیزی لانے کیلئے چیف میڈیکل افسر کپواڑہ ڈاکٹر کونسر امین نے اہلکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ جانچ میں تیزی لائیں ۔ تاکہ اس بیماری کو مزید پھلنے سے سے روکا جاسکے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر  : لائن آف کنٹرول کے نزدیک آباد علاقہ کرناہ سیکٹر  میں کورونا کی دستک ، خاتون کی موت
جموں و کشمیر  : لائن آف کنٹرول کے نزدیک آباد علاقہ کرناہ سیکٹر  میں کورونا کی دستک ، خاتون کی موت

کپواڑہ ضلع کے  سرحدی علاقہ کرناہ میں آج کووڈ سے پہلے مریض کی موت واقع ہوگئی ۔ کئی روز قبل علاقہ میں ایک خاتون جانچ کے بعد کووڈ مثبت پائی گئی تھی  اور آج درد میں زیادہ اضافہ ہوا اور اسے ٹنگڈار اسپتال سے کپواڑہ اسپتال منتقل کیا گیا ، لکین اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔ اس واقعہ کے بعد سے علاقے خوف حراس کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ انتظامیہ نے فوری طور پر خاتون کی موت کے بعد اس علاقہ کو ریڈ زون قرار دیا ۔ جبکہ پورے علاقہ میں تمام لوگوں کی جانچ کیلئے محکمہ صحت کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں ۔ تاکہ اس علاقہ میں رہائش پذیر لوگوں کے کووڈ ٹیسٹ کئے جاسکیں ۔ کورونا کی دوسری لہر میں اس سرحدی علاقہ میں یہ پہلی موت ہے ۔


ادھر کپواڑہ ضلع میں کووڈ جانچ میں تیزی لانے کیلئے چیف میڈیکل افسر کپواڑہ ڈاکٹر کونسر امین نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ جانچ میں تیزی لائیں ۔ تاکہ اس بیماری کو مزید پھلنے سے سے روکا جاسکے ۔ چیف میڈیکل افسر سیمپلنگ ٹیم کی خود نگرانی کررہے ہیں ۔ تاکہ ہر روز عام لوگوں کے کووڈ ٹیسٹ میں اضافہ ہو اور محکمہ کو کووڈ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جانکاری حاصل ہوسکے ۔ انہوں نے عوام سے تلقین کی کہ وہ کووڈ ویکسین لگانے میں پہل کریں ۔ تاکہ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی محفوظ رکھ سکیں ۔


وہیں کورونا قہر سے بچاؤ کے کیلئے اب ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ علما کرام بھی لوگوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کررہے ہیں ۔ سب ڈسٹرکٹ اسپتال کپواڑہ میں کئی علما نے رضاکارانہ طور پر کووڈ ویکسین لگوائی ۔


جبکہ ڈاکٹروں نے پہلے سے ہی لوگوں کو کووڈ ویکسین لگانے کا مشورہ دیا ہے ۔ ڈاکٹروں نے کپواڑہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر کورونا ٹیکہ لگوائیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 25, 2021 11:13 PM IST