ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر میں کورونا کا قہر ، JKBOSE  کے دسویں کے امتحانات منسوخ ، بارہویں کا ملتوی

دسویں جماعت کے دو سبجیکٹ کے امتحانات ہوچکے ہیں اور اب انہی دو سبجیکٹ کی بنیاد پر دسویں جماعت کے نتیجہ کا اعلان کیا جائے گا ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر میں کورونا کا قہر ، JKBOSE  کے دسویں کے امتحانات منسوخ ، بارہویں کا ملتوی
جموں و کشمیر میں کورونا کا قہر ، JKBOSE  کے دسویں کے امتحانات منسوخ ، بارہویں کا ملتوی

سری نگر : جموں و کشمیر میں لگاتار کورونا معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے ، جس کی وجہ سے جموں و کشمیر انتظامیہ نے کئی اضلاع میں نائٹ کرفیو لگا دیا ہے ۔ تاکہ کورونا کے بڑھتے معاملات پر قابو پایا جاسکے ۔ تاہم آج بھی جموں ڈویژن میں تقریباً 500 کورونا کے معاملات سامنے آئے ۔ کورونا کے بڑھتے قہر کے درمیان دسویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔ ایل جی یوٹی جموں کشمیر منوج سنہا کے دفتر سے ایک ٹویٹ کیا گیا ، جس میں دسویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ کرنے کے فیصلہ کے بارے میں بتایا گیا ۔ والدین اور بچوں نے ایل جی کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔


قابلِ ذکر ہے کہ دسویں جماعت کے دو سبجیکٹ کے امتحانات ہوچکے ہیں اور اب انہی دو سبجیکٹ کی بنیاد پر دسویں جماعت کے نتیجہ کا اعلان کیا جائے گا ۔ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں نے بھی آج آرڈر نکالا ، جس کے تحت جموں ڈویژن میں تمام کوچنگ سنٹر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جموں یونیورسٹی کے بھی 20 اپریل تک لئے جانے والے امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔ 20 اپریل کے بعد نئی ڈیٹ شیٹ جاری کی جائے گی ۔


دسویں جماعت کے ایک طالب علم نے نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کو افسوس ہے کہ وہ امتحان میں شامل نہیں ہوسکا ۔ لیکن لگاتار کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے جو فیصلہ کیا ہے وہ اس سے خوش ہے ۔ بارہویں جماعت کے طالب علم رجت نے کہا کہ جان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ جموں میں لگاتار کورونا کے معاملات بڑھ رہے ہیں ، تو آج انتظامیہ نے جو فیصلہ کیا ہے ، اس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں ۔ کیونکہ سی بی ایس ای نے کل امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اب ہم انتظار میں تھے کہ کب جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن بھی یہ فیصلہ کرے ۔ اب جب یہ فیصلہ کیا گیا ہے تو ہم کافی خوش ہیں ۔


ایل جی منوج سنہا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ پوری نظر بنائے ہوئے ہیں اور آگے اگر حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو بارہویں جماعت کے باقی امتحانات لئے جائیں گے ۔ بچوں کی سیکورٹی اور سیفٹی کو ترجیح دی جائے گی اور اسی کے پیش نظر آج دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 15, 2021 11:41 PM IST