ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : سرحد کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کورونا میں لوگوں کی مدد کیلئے آگے آئی فوج ، کررہی یہ کام

Jammu and Kashmir News : کپواڑہ میں فوج کی ہمدرد بٹالین پیش پیش ہے اور گاؤں گاؤں تک کووڈ مخالف مہم سے متعلق عوام میں بیداری مہم چلا رہی ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : سرحد کی حفاظت کے ساتھ ساتھ  کورونا میں لوگوں کی مدد کیلئے آگے آئی فوج ، کررہی یہ کام
جموں و کشمیر : سرحد کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کورونا میں لوگوں کی مدد کیلئے آگے آئی فوج ، کررہی یہ کام

جموں و کشمیر : سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ فوج نے اب کووڈ سے لوگوں کے بچاو کیلئے انتظامیہ کی مدد کا بیڑا اٹھایا ہے اور اس سلسلہ میں فوج نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنی خدمات پیش کی ہیں ۔ فوج نے سرحدی علاقوں میں اپنی گاڑیوں پر لاوڈ اسپیکر نصب کئے ہیں ۔ جن پر سے عوام کو ماسک لگانے دوری بنائے رکھنے اور ایس او پییز پر عمل کرنے کی ہدایت دی جارہی ہیں ۔ کپواڑہ میں فوج کی ہمدرد بٹالین پیش پیش ہے اور گاؤں  گاؤں تک کووڈ مخالف مہم سے متعلق عوام میں بیداری مہم چلا رہی ہے ۔


لوگوں نے ہمدرد بٹالین کے اس اقدام کی ستائش کی ۔ چونکہ کشمیر میں کووڈ کے بڑھتے کیسوں کو لے کر آج سرکار لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے خصوصی بیداری شعور پیدا کرنے کیلئے مہم چلا رہی ہے ۔ تاکہ اس بیماری پر قابو پایا جاسکے ۔ تاہم فوج نے ایک بڑا قدم اٹھاکر سول انتظامیہ کے ساتھ ہاتھ بٹانے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔


فوجی اہلکار سرحدی علاقوں میں لوگوں میں کووڈ کے متعلق شعور پیدا کرنے کیلئے فوجی گاڑیوں پر لاوڈ اسپیکر کے ذریعہ عوام کو جانکاری دے رہے ہیں ۔ فوج اپنے فون نمبر بھی لوگوں کو فراہم کررہی ہے تاکہ ضروت مند کسی بھی وقت فوج سے مدد طلب کرسکتے ہیں ۔


عوام نے اسے ایک ایک بڑا اقدام قرار دیا ہے ۔ لاوڈ اسپیکر کے ذریعہ فوج لوگوں کو ماسک کا استمال کرنے اور دو گز کی دوری رکھنے اور ایس او پییز کا احترام کرنے کی تلقین کررہی ہے تاکہ اس بیماری پر قابو پایا جاسکے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 29, 2021 01:01 AM IST