ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کورونا قہر کو لے کر جموں انتظامیہ بھی الرٹ ، کئی مقامات کو کنٹینمنٹ زون میں قرار دیا گیا

جموں کے 8 اضلاع میں نائٹ کرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے ، جس میں کہ جموں ڈویژن کے کئی اضلاع بھی شامل ہیں ۔ گزشتہ 3 دنوں سے سائنس کالج علاقہ ، یونیورسٹی علاقہ اور تری کوٹہ نگرعلاقہ کو میکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے ۔

  • Share this:
کورونا قہر کو لے کر جموں انتظامیہ بھی الرٹ ، کئی مقامات کو کنٹینمنٹ زون میں قرار دیا گیا
کورونا قہر کو لے کر جموں انتظامیہ بھی الرٹ ، کئی مقامات کو کنٹینمنٹ زون میں قرار دیا گیا

سری نگر : جموں وکشمیر میں کورونا کیسز میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ پچھلے اگر دس دنوں کی بات کریں تو کورونا معاملات کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔  جموں ڈویژن میں بھی کافی تعداد میں کورونا معاملات سامنے آرہے ہیں ۔ جموں ڈویژن میں پچھلے دو دنوں میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ وہیں اپریل 13 کو پورے جموں و کشمیر میں 1259 کیسز سامنے آئے تھے ، جس میں 582 صرف جموں ڈویژن سے سامنے آئے تھے اور ان میں سے 191 جموں سے اور 256 اودھم پور سے رپورٹ کئے گئے تھے۔ اپریل 14 کو پورے جموں و کشمیر میں 1086 کیسز رپورٹ کئے گئے جس میں 684 کشمیر اور 402 جموں سے ملے ہیں۔ ضلع جموں میں 199، اودھم پور میں 37، راجوری میں 12، کٹھوعہ میں 22 ، سامبھا میں 19 ، ریاسی میں 85، پونچھ میں 19 کورونا کیسز کے معاملات سامنے آئے ہیں اور پانچ اموات ہوئی ہیں ، جس میں 3جموں سے 2 کشمیر سے۔


کورونا کیسز کا سلسلہ لگاتار بڑھتا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں جموں انتظامیہ حرکت میں آئی ہے ۔ گزشتہ دنوں ڈویژنل کمشنر جموں راگہو لینگر نے کہا تھا اگر کورونا کیسز میں یونہی اضافہ ہوتا رہا تو کوورونا گائیڈ لاینس پر سختی سے عمل کیا جائے گا ۔ اسی کے تحت اب جموں کے 8 اضلاع میں نائٹ کرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے ، جس میں کہ جموں ڈویژن کے کئی اضلاع بھی شامل ہیں ۔ گزشتہ 3 دنوں سے سائنس کالج علاقہ ، یونیورسٹی علاقہ اور تری کوٹہ نگرعلاقہ کو میکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے ۔


قابلِ ذکر ہے سائنس کالج جموں اور جموں یونیورسٹی میں گزشتہ دنوں کئی طلبہ اور اساتذہ کورونا مثبت پائے گئے تھے ۔ آج تری کوٹہ نگر جموں میں کافی سارے لوگ کورونا مثبت پائے گئے ، جن میں کچھ لوگ ممبئی اور دہلی سے آئے ہوئے تھے۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 15, 2021 04:54 PM IST