ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : کپواڑہ ضلع میں دو دن میں تین خواتین اور ایک سیکورٹی اہلکار سیمت 5 کی کورونا سے موت

Jammu and Kashmir News : چیف میڈیکل افسر کپواڑہ ڈاکٹر کونسر امین نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپریل میں کپواڑہ ضلع میں ابھی تک پانچ لوگوں سمیت ایک سیکورٹی اہلکار کی موت واقع ہوگئی ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ایس او پی پرعمل کریں

  • Share this:
جموں و کشمیر : کپواڑہ ضلع میں دو دن میں تین خواتین اور ایک سیکورٹی اہلکار سیمت 5 کی کورونا سے موت
جموں و کشمیر : کپواڑہ ضلع میں دو دن میں تین خواتین اور ایک سیکورٹی اہلکار سیمت 5 کی کورونا سے موت

جموں و کشمیر: کووڈ کی دوسری لہر نے لائن آف کنٹرول کے نزدیک آباد علاقہ کرناہ میں دستک دیدی ہے ۔ کرناہ میں دو روز کے اندر تین خواتین کی موت واقع ہوگئی ۔ سرینگر کے دو اسپتالوں میں آج دو خواتین کی کووڈ کی وجہ سے موت ہوگئی ۔ پورے علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ادھر انتظامیہ نے ان علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا ہے اور اب سبھی لوگوں کے کووڈ ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں ۔


چیف میڈیکل افسر کپواڑہ ڈاکٹر کونسر امین نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ اپریل میں کپواڑہ ضلع میں ابھی تک پانچ لوگوں سمیت ایک سیکورٹی اہلکار کی موت واقع ہوگئی ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ایس او پی  پرعمل کریں ۔ تبھی اس بیماری پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ضلع میں 661 مثبت کیسز سامنے آچکے ہیں اور کیسسز میں اضافہ ہورہا ہے ۔


کووڈ ٹیسٹوں اور کووڈ ویکسین میں حالات کو دیکھ کر لوگ بڑی تعداد میں اب از خود سامنے آرہے ہیں جو کہ انتظامیہ کے مطابق خوش آئند بات ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کپواڑہ نے لوگوں کو احتیاط برتنے کی تلقین کی ۔ کیونکہ کپواڑہ ضلع میں کووڈ کے معاملات میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے ، جس کی وجہ انتظامیہ نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ اسپتال کے اندر جانے والے تمام افراد کا کووڈ ٹیسٹ کیا جائے اور جانچ میں تیزی لائی جائے ۔


کووڈ کی ٹیکہ کاری میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد اب ازخود کورونا ویکسین لگانے کیلئے اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں ، جو کہ انتظامیہ کے مطابق خوش آئند ہے ۔ انتظامیہ نے لوگوں کو تلقین کی کہ وہ فوری طور پر کورونا وکیسن لیں اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی قیمتی جان بھی بچائیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 28, 2021 10:22 PM IST