ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : کورونا قہر پر قابو پانے کیلئے پولیس متحرک ، سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر رہی یہ کام

Jammu and Kashmir News : وادی کشمیر میں کورونا معاملات کی تعداد میں حالیہ روزانہ اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کووڈ- 19 کے رہنما اصولوں پر عمل درآمد کرنے کی کوششوں میں پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو افراد کو گرفتار کیا۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : کورونا قہر پر قابو پانے کیلئے پولیس متحرک ، سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر رہی یہ کام
جموں و کشمیر : کورونا قہر پر قابو پانے کیلئے پولیس متحرک ، سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر رہی یہ کام

جموں و کشمیر: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کووڈ کی دوسری لہر میں شدت کے پیش نظر سول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر پولیس بھی کافی متحرک نظر آرہی ہے ۔ اس سلسلے میں جہاں پولیس موجودہ وبائی صورتحال کے دوران قواعد و ضوابط اور دیگر پروٹوکولز کو نافذ العمل بنانے کیلئے کوشاں ہے تو وہیں عوامی نمائندوں اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ براہ راست طور پر وبا کے پیش نظر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ  پر قابو پانے کے بارے میں عوام کو بیدار کرنے کی مسلسل کوششوں میں جموں و کشمیر پولیس متعدد عوامی آگاہی مہم ، تبادلہ خیال پروگرام ، ماسک کی تقسیم ، عوامی اعلامیے اور پرچے تقسیم کرنے کا اہتمام کررہی ہے۔


اب وادی کشمیر میں کورونا معاملات کی تعداد میں حالیہ روزانہ اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کووڈ- 19 کے رہنما اصولوں پر عمل درآمد کرنے کی کوششوں میں پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو افراد کو گرفتار کیا۔ ایف آئی آر کے اندراج کے علاوہ پولیس نے ہدایات / قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر 963  افراد سے 105440 روپے کے جرمانے کو بھی وصولا ۔ اس کے علاوہ کووڈ 19 ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر  06  گاڑیاں بھی پکڑی گئیں ۔ کوڈ 19 کے رہنما اصولوں / قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں جاری ہے ۔


بڈگام اور سوپور پولیس نے مساجد میں کووڈ 19 کے قابو پانے والے اقدامات پر عمل پیرا ہونے کے سلسلے میں آئمہ ، مذہبی رہنماؤں اور اوقاف کمیٹیوں کے ساتھ جائزہ ملاقاتیں کیں ۔ یہ ملاقاتیں پولیس اسٹیشنوں بیرواہ ، ماگام ، چاڈورہ ، چرار شریف ، ترزو اور پانزلہ میں ہوئیں ۔ ان اجلاسوں کی صدارت متعلقہ ایس ایچ اوز نے کی ۔ ادھر جنوبی ضلع اننت ناگ میں گزشتہ دنوں میں کووڈ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے اور ماسک نہ پہننے پر پولیس نے سینکڑوں افراد کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی ہیں ۔ جبکہ کئی ایف آئی آر کے اندراج کے علاوہ کئی افراد سے لاکھوں روپے جرمانہ بھی وصولا گیا ہے۔


کمیونٹی ممبران نے ایک بار پھر عوام سے تحفظ کے لئے ایس او پیز ، رہنما خطوط ، پروٹوکولز پر عمل کرتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی درخواست کی ہے ۔ حفاظتی اقدامات کو مستحکم کرنے کے لئے وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں خصوصی مہم جاری رکھی جائے گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 27, 2021 10:32 PM IST