ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر میں کورونا کے بڑھتے مثبت معاملات سے تشویش کی لہر ، انتظامیہ کی حالات پر گہری نظر

Jammu and Kashmir News : شمالی کشمیر کے پٹن ، کنزر، ٹنگمرگ اور بابا ریشی میں جموں و کشمیر پولیس نے کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی غرض سے ٹریڈ یونین، میونسپل کمیٹی کے آفسران، مساجد کے ائمہ اور دیگر شخصیات کے ساتھ اہم میٹنگ کی ۔

  • Share this:
کشمیر میں کورونا کے بڑھتے مثبت معاملات سے تشویش کی لہر ، انتظامیہ کی حالات پر گہری نظر
کشمیر میں کورونا کے بڑھتے مثبت معاملات سے تشویش کی لہر ، انتظامیہ کی حالات پر گہری نظر

جموں و  کشمیر : کشمیر میں کووڈ کے بڑھتے مثبت معاملات سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ کیونکہ اس مرتبہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں ایک روز میں سب سے زیادہ مثبت کیس سامنے آگئے ۔ روزانہ نئے مثبت کیسز آنے سے کووڈ وبا کی شدت بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ وبا آنے والے دنوں میں خطرناک رخ اختیار کرسکتی ہے ۔ جہاں سرکار اب لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے متعلق سوچ رہی ہے ۔ اسی طرح حکام کی ہدایت پر جموں و کشمیر پولیس اور سول انتظامیہ بھی جگہ جگہ مساجد کے اماموں ، تجارتی اداروں اور عام لوگوں کے ساتھ میٹنگ کرکے اس وبائی بیماری سے بچنے کیلئے سنجیدہ رہنے کی اپیل کررہی ہے ۔ شمالی کشمیر کے پٹن ، کنزر، ٹنگمرگ اور بابا ریشی میں جموں و کشمیر پولیس نے کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی غرض سے ٹریڈ یونین، میونسپل کمیٹی کے آفسران، مساجد کے ائمہ اور دیگر شخصیات کے ساتھ اہم میٹنگ کی ۔


اس موقع پر ایس ڈی پی او ٹنگمرگ ہلال خالق ، تحصیلدار کنزر اور ٹنگمرگ کے علاوہ متعلقہ پولیس تھانوں کے ایس ایچ او نے بھی شرکتِ کی ۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او ٹنگمرگ ہلال خالق نے لوگوں اور ائمہ مساجد سے اپیل کی کہ لوگوں کو کووڈ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے پر اپنے مساجد کے ذریعہ سے مطلع کریں۔ ساتھ ہی دکانداروں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ سرکار کی گائیڈ لائنس پر پابندی سے عمل کریں ۔ تحصیلداروں نے بھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے احکامات پر عمل کریں ۔ میٹنگ میں شامل لوگوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔


ادھر جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں مختلف مقامات پر راہگیروں میں مفت ماسک تقسیم کئے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرینگر کے بعد ضلع بارہمولہ میں سب سے زیادہ مثبت معاملات سامنے آئے ہیں ۔ گزشتہ سال بھی شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں کووڈ کے مثبت معاملات آنے شروع ہوگئے تھے ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 19, 2021 11:00 PM IST