ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملات میں ریکارڈ اضافہ ، گزشتہ 24 گھنٹوں آئے اتنے نئے کیس

کشمیر میں سب سے بڑی تعداد جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کی ہے ۔ کولگام میں 47 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملات میں ریکارڈ اضافہ ، گزشتہ 24 گھنٹوں آئے اتنے نئے کیس
ریسرچ کرنے والوں کا دعوی ہے کہ اس دوا کے استعمال سے وینٹی لیٹر پر رکھے گئے مریضوں کی موت کے جوکھم میں ایک تہائی کی کٹوتی ہوئی ہے ۔ جو آکسیجن پر ہیں ، ان لوگوں کی اموات میں پانچ فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔

جموں و کشمیر ( Jammu and Kashmir ) میں جمعہ کووڈ 19 ( Covid 19 ) مثبت کیسوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں یہاں 108 نئے معاملات درج کئے گئے ، جو پچھلے ریکارڈ سے 53 زیادہ ہیں ۔ پچھلے 24 گھنٹے میں کووڈ 19 سے متاثر پائے گئے نئے معاملات میں 86 کا تعلق کشمیر وادی سے اور 22 جموں سے تعلق رکھتے ہیں ۔


کشمیر میں سب سے بڑی تعداد جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کی ہے ۔ کولگام میں 47 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں ۔ ان میں 45 ایسے افراد ہیں ، جو حال ہی میں ملک کی کئی ریاستوں سے کشمیر لوٹے ہیں ۔ اس کے بعد اننت ناگ ضلع سے 17 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں ۔ اننت ناگ کے کورونا مثبت معاملات میں 12 حاملہ خواتین شامل ہیں ۔ جی ایم سی سرینگر میں کمیونٹی میڈیسن کے ایچ او ڈی ڈاکٹر ایس سلیم خان نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ سرکار نے حال ہی میں تمام ایسی خواتین کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جن کی زچگی اگلے ایک ہفتہ میں ہونی ہے ۔ تاکہ ان کی زچگی میں کوئی پریشانی نہ ہو۔


نیوز 18 نے کورونا ریڈ زون سے آرہی حاملہ خواتین کی حالت زار پر مبنی ایک مفصل رپورٹ شائع کی تھی ، جس کے بعد حکومت حرکت میں آئی اور تمام حاملہ خواتین کے کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا ۔ جمعہ کو سامنے آئے نئے معاملات میں 12 کا تعلق کپواڑہ ضلع سے ہے ، جن میں سے زیادہ تر پرانے مریضوں کے ربط میں آئے تھے ۔


آج اسکمز سرینگر میں ایک 70 سالہ شخص کی موت بھی واقع ہوئی ۔ یہ جموں و کشمیر میں کورونا کا بارہواں شکار تھا ۔ اسکمز سرینگر کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کے مطابق بڈگام سے تعلق رکھنے والے اس شخص کو کل اسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا اور اسکو دل کا عارضہ لاحق تھا ۔ آج ان کی موت واقع ہوئی اور موت کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ۔

جموں میں بھی جمعہ کو کورونا کیسوں کی ابھی تک کی سب سے بڑی تعداد سامنے آئی ہے ۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں یہاں دو اضلاع میں 22 مریض کورونا مثبت پائے گئے ۔ حالانکہ کئی لوگ اس بڑھتی ہوئی تعداد سے پریشان ہیں ، لیکن سرکار کا کہنا ہے کہ زیادہ تر معاملات حال ہی میں ملک کی کئی ریاستوں سے آئے لوگوں کی ہے ، جن کو پہلے ہی کوارنٹائن مراکز میں رکھا گیا ہے ۔ تازہ معاملات کے ساتھ جموں و کشمیر میں کورونا کیسوں کی کل تعداد 1121 پہنچ گئی ہے ، جن میں سے 567  ایکٹیو ہیں ۔ جبکہ 542 صحتیاب ہوئے ہیں ۔
First published: May 17, 2020 12:41 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading