ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں میں تیزی سے پھیل رہا ہے کورونا وائرس ، انتظامیہ نے کی لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل

جموں کے بلوال سنکرتی موڈ کو میکرو کنٹونمنٹ زون قرار دیا گیا ہے ۔ انتظامیہ نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے مہم جاری رکھی ہے ۔ جموں شہر میں رات کا کرفیو بھی لاگو کیا گیا ہے , تاکہ وبا پر قابو پایا جاسکے ۔

  • Share this:
جموں میں تیزی سے پھیل رہا ہے کورونا وائرس ، انتظامیہ نے کی لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل
جموں میں تیزی سے پھیل رہا ہے کورونا وائرس ، انتظامیہ نے کی لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل

جموں : جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسوں میں روز بہ روز اضافہ درج کیا جارہا ہے اور پچھلے چھ مہینوں کے بعد گزشتہ روز سب زیادہ کیس درج کیے گیے ہیں ۔ اگر ہم جموں و کشمیر یوٹی کی بات کریں ، تو یوٹی میں آٹھ سو پنتیس کیس درج کئے گئے ، جن میں پانچ سو پچپن کشمیر میں جبکہ دو سو اسی جموں میں درج کئے گئے ۔ ضلع جموں سے ایک سو اڑتالیس کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے مقامی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ وہیں جی جی ایم ساینس کالج میں کل اور پرسوں ساٹھ کیسز سامنے آئے ہے اور کالج کو کئی دنوں کے لئے بند کیا گیا ہے  ۔


ادھر جموں کے بلوال سنکرتی موڈ کو میکرو کنٹونمنٹ زون قرار دیا گیا ہے ۔ انتظامیہ نے بھی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے مہم جاری رکھی ہے ۔ جموں شہر میں رات کا کرفیو بھی لاگو کیا گیا ہے ۔ تاکہ وبا پر قابو پایا جاسکے ۔ اس حوالے سے خطہ میں ماس سیمپلینگ اور ریپڈ ٹیسٹینگ کی جارہی ہے ۔


بھیڑ بھاڑ والے علاقوں اور مین بازاروں میں سینٹائزیشن کا کام جاری ہے اور سرکاری اسپتالوں میں ٹیکہ کاری کی مہم کو تیز کردیا گیا ہے ۔ پچھلے کئی دنوں سے ٹیکہ کاری میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ تاکہ وبا کو مزید پھلنے سے روکا جاسکے ۔ انتظامیہ نے تمام مذاہب کے افراد کے ساتھ میٹیگ بھی کی ۔ تاکہ وہ بھی اپنے اپنے طریقوں سے لوگوں کو سرکار کی جانب دئے گئے احکامات پر عمل کرانے میں مدد کریں ۔


انتظامیہ کورونا کی روک تھام کیلئے دن بھر گاڑیوں میں لوگوں کو گائیڈ لائنس پر عمل کرنے کی ہدایت دے رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ ماسک پہنے کی اپیل کر رہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 09, 2021 11:14 PM IST