ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر میں کووڈ معاملات میں اضافہ ، انتظامیہ حرکت میں آئی ، اٹھایا یہ بڑا قدم

محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن جموں و کشمیر نے کووڈ کیسوں کی تعداد میں اضافہ کو سنجیدگی سے لیا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر میں کووڈ معاملات میں اضافہ ، انتظامیہ حرکت میں آئی ، اٹھایا یہ بڑا قدم
جموں و کشمیر میں کووڈ معاملات میں اضافہ ، انتظامیہ حرکت میں آئی ، اٹھایا یہ بڑا قدم

جموں و کشمیر: جموں و کشمیر میں گزشتہ دو ہفتوں سے کورونا مثبت معاملات کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن جموں و کشمیر نے کووڈ کیسوں کی تعداد میں اضافہ کو سنجیدگی سے لیا ہے ۔ فائنانشیل کمشنر جے اینڈ کے ، ایچ اینڈ ایف ڈبلیو اٹل ڈلو نے نیوز 18 کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں کورونا کیسوں کی تعداد میں اضافے پر قابو پانے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ریاست پنجاب سمیت مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انتظامیہ اس صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے ۔


انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے اضلاع جہاں پر گزشتہ دنوں میں کووڈ معاملات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ، میں جانچ پڑتال میں اضافہ کیا گیا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ہم کچھ اضلاع میں کچھ اضافی اقدامات اٹھا رہے ہیں ، جیسے کنٹینمنٹ زون بنانا اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا وغیرہ وغیرہ ۔


ڈلو نے کہا کہ سری نگر سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے ، جو حالیہ عرصے میں سب سے زیادہ کووڈ 19 میں انفیکشن ریکارڈ کر رہا ہے ۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ موسم گرما کے دارالحکومت میں ایک بڑی تعداد میں معاملات کیوں ریکارڈ کیے جارہے ہیں ، تو اٹل ڈلو نے کہا کہ وہ اس کی وجہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں مسافر اور مقامی افراد بھی شامل ہیں ۔ خاص طور پر جموں و کشمیر میں جمعرات کو 140مثبت معاملات ریکارڈ کیے گئے تھے۔ ضلع سری نگر 75 نئے معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے ، جس میں 28 مسافر شامل ہیں ۔


اٹل ڈلو نے کہا کہ محکمہ صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے اور صورتحال کے مطابق ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا محکمہ کچھ اسپتالوں کو کووڈ اسپتالوں کی حیثیت سے تبدیل کرنے اور بستروں کی تعداد میں اضافہ کرنے جارہا ہے تو اٹل ڈلو نے کہا کہ ابھی تک نہیں ، لیکن اگر ضرورت پیش آئے تو ہم ہر قدم اٹھائیں گے۔

فائنانشیل کمشنر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں سے جموں و کشمیر آنے والے مسافروں کے لئے تمام خدمات فراہم کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹ ، ریلوے اسٹیشنوں اور بہت سارے مقامات پر جانچ کی جارہی ہے ۔ تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ متاثرہ شخص کو الگ تھلگ کردیا گیا ہے اور اسے عام لوگوں سے ملنے سے قبل ہی کوارنٹائن کیا گیا ہے۔

یوٹی میں ویکسینیشن مہم کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں اٹل ڈلو نے کہا کہ یہ عمل جاری ہے اور محکمہ کو عوام کی جانب سے اچھا جواب مل رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ریاست میں روزانہ 40000 ٹیکے لگائے جارہے ہیں ۔ اٹل ڈلو نے بتایا کہ اب تک لگ بھگ 4 لاکھ 50 ہزار افراد کو ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 18, 2021 08:52 PM IST