ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : ایم سی ایچ گاندھی نگر میں کووڈ مثبت حاملہ خاتون کی سیزرین سرجری ، ماں اور بچے دونوں صحتمند

Jammu and Kashmir News : یہ سرجری ایس ایم جی ایس اور جی ایم سی جموں کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے کی ۔ جس میں ڈاکٹر ہوما ​​ ، ڈاکٹر میگا، ڈاکٹر مونیکا جوتشی اور ڈاکٹر کارتک اور ایم سی ایچ گاندھی نگر کی ٹیکنیشنز اور دیگر ٹیم شامل تھی ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : ایم سی ایچ گاندھی نگر میں کووڈ مثبت حاملہ خاتون کی سیزرین سرجری ، ماں اور بچے دونوں صحتمند
جموں و کشمیر : ایم سی ایچ گاندھی نگر میں کووڈ مثبت حاملہ خاتون کی سیزرین سرجری ، ماں اور بچے دونوں صحتمند

جموں و کشمیر : گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے ایم سی ایچ کوڈ اسپتال گاندھی نگر میں ایک کووڈ حاملہ خاتون کا کامیاب آپریشن کیا گیا ۔ خاتون نے دو صحت مند جڑواں بچوں کو جنم دیا ۔ یہ پہلی مرتبہ کووڈ سے مثبت حاملہ خاتون کا آپریشن ہوا ہے ۔ اس سے قبل اسپتال انتظامیہ کے مطابق فائنانشیل کمشنر ہیلتھ اتول ڈولو کی ہدایت پر اور پرنسپل اینڈ ڈین جی ایم سی اینڈ ایسوسی ایٹیڈ ہاسپٹلس جموں ڈاکٹر ششی سوڈن شرما کی رہنمائی میں 16 اپریل 2021 کو بغیر کووڈ مریضوں پر بڑی سرجریوں کا ٹرائل کیا گیا تھا ۔ ایم سی ایچ کووڈ اسپتال گاندھی نگر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں نے یہ دیکھتے ہوئے پہل کی کہ کیوں نہ ایم سی ایچ کے تھیٹر اسپتال میں کووڈ مثبت مریضوں کا بھی آپریشن کیاجائے ۔ اس کوشش کو اسپتال انتظامیہ نے آگے بڑھانے کی کوشش کی ۔جس میں وہ کامیاب نظر آئے۔


یہ سرجری ایس ایم جی ایس اور جی ایم سی جموں کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے کی ۔ جس میں ڈاکٹر ہوما ​​ ، ڈاکٹر میگا، ڈاکٹر مونیکا جوتشی اور ڈاکٹر کارتک اور ایم سی ایچ گاندھی نگر کی ٹیکنیشنز اور دیگر ٹیم شامل تھی ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، ایم سی ایچ گاندھی نگر  ڈاکٹر ارون شرمانے بتایاکہ  پوسٹ آپریشن والدہ اور بچے اچھے اور صحتمند ہیں ۔ دونوں بچے کورونا نگیٹو ہیں اور انہیں ماں سے علاحدہ رکھا گیا ہے ۔ ایم سی ایچ ہسپتال گاندھی نگر کو کوڈ اسپتال بنایا گیا تھا اور پہلے مریض کو جون 2020 میں داخل کرایا گیا تھا اور اب تک 700 سے زائد مریض داخل کئے جاچکے ہیں اور جن کا علاج کے بعد چھٹی بھی دے دی گئی ہے۔


اسپتال میں ایم ڈی ڈاکٹر یش پال شرما ، جے کے ایم ایس سی ایل جے اینڈ کے نے کافی مشینری اور ساز و سامان مہیا رکھاہے ۔جے کے ایم ایس سی ایل جے اینڈ کے نے وینٹی لیٹر ، مانیٹر ، آٹوکلیوز ، تھیٹر ٹیبلز ، تھیٹر لائٹس ، ڈیفبریلیٹرز ، کوریٹریز ، لیباریٹری کے سازوسامان ، خون کا ذخیرہ کرنے کے سازوسامان ، آئی سی یو اور جنرل وارڈوں کے لئے بستر اور اسپتال کے لئے درکار دیگر تمام سازوسامان مہیا کیے ۔ پچھلے کچھ مہینوں سے  ڈاکٹر ششی سوڈن شرما پرنسپل اور ڈین جی ایم سی اور اے ایچ ایس جموں کی سربراہی میں ، گورنمنٹ میڈیکل کالج انتظامیہ نے ایم سی ایچ کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لئے انتھک محنت کی ہے۔


محکمہ ہیلتھ کے اعلی عہدیداروں کی سربراہی میں اسپتال کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے متعدد بار میٹنگیں ہوئی ہیں جس میں اہم اقدامات بھی اٹھائے گئے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ  سترہ اپریل کے بعد سے سرجری ، آرتھوپیڈکس ، گائنی، ای این ٹی اور آنکھوں  وغیرہ جیسے کوڈ مثبت مریضوں کا آپریشن ایم سی ایچ میں ہی کیا جارہا ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 20, 2021 11:39 PM IST