مشہور کرکٹر سریش رینا نے گلمرگ کا کیا دورہ ، قدرتی حسن کا اٹھایا لطف ، کہی یہ بڑی بات
Jammu and Kashmir News : نیوز 18 اردو کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سریش رینا نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کو آگے لے جانے کیلئے ان کے پاس بڑا پلان ہے ، جس کے لئے وہ اکیڈمی بھی بنارہے ہیں ۔
Jammu and Kashmir News : نیوز 18 اردو کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سریش رینا نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کو آگے لے جانے کیلئے ان کے پاس بڑا پلان ہے ، جس کے لئے وہ اکیڈمی بھی بنارہے ہیں ۔
گلمرگ: مشہور کرکٹر سریش رینا نے آج سیاحتی مقام گلمرگ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر نیوز 18 اردو کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سریش رینا نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کو آگے لے جانے کیلئے ان کے پاس بڑا پلان ہے ، جس کے لئے وہ اکیڈمی بھی بنارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ جوں ہی کورونا وائرس جیسی وبائی بیماری ختم ہوگی ، وہ یہاں کام شروع کردیں گے ۔ رینا نے بتایا کہ انہیں دبئی میں آئی پی ایل کھیلنے کے لیے گزشتہ سال جانا تھا ، مگر کووڈ کی وجہ سے یہ سارے دورے متاثر ہوئے ۔
رینا نے مزید بتایا کہ بہت جلد جموں وکشمیر میں کھیل کود کے میدان میں نیا دور شروع ہوگا ۔ سریش رینا نے گلمرگ میں قدرتی خوبصورتی کا خوب لطف بھی اٹھایا ۔ رینا گلمرگ گنڈولہ کے ذریعہ کنڈوری بھی گئے ، جہاں انہوں نے خوب سیرو تفریح کی ۔ گنڈولہ کی واپسی کے بعد رینا نے بوٹا پتھری کا بھی دورہ کیا ۔ رینا نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے گلمرگ کو دنیا کا خوب صورت مقام قرار دیا ۔ ساتھ ہی ساتھ سریش رینا نے دنیا بھر کے سیاحوں کو گلمرگ آنے کی دعوت بھی دی۔ غور طلب ہے کہ رینا نے چند روز قبل راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے بھی ملاقات کی تھی ۔ سریش رینا نے لیفٹیننٹ گورنر کو کرکٹ اکیڈمی کے کام کاج سے متعلق جانکاری دی ۔ انہوں نے جموں وکشمیر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اَپنے منصوبے کی مستقبل کی حکمت عملی سے بھی لیفٹیننٹ کو آگاہ کیا اور اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو اَپنی کتاب ’’Believe‘‘ بھی پیش کی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے اسٹار کرکٹر کی کاوشوں کی سراہنا کی اور اُنہیں یوٹی اِنتظامیہ کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دِلایا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔