உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: پلوامہ میں طارق کی مدد کیلئے سامنے آئی سی آر پی ایف، جانئے پورا معاملہ

    Pulwama News: ضلع پلوامہ کے نکس علاقے سے تعلق رکھنے والے پیشہ سے ترکھان طارق احمد کی مالی حالت کافی خراب ہوگئی تھی۔  طارق نے سی آر پی ایف کی مددگار ہیلپ لائن 14411 سے رابطہ کیا اور الیکٹرانک سامان کی مانگ کی ۔ سی آر پی ایف کی 182 بٹالین ہیڈکواٹر پلوامہ میں کمانڈنگ افسر اور دیگر افسران کی موجودگی میں طارق کو سامان فراہم کیا گیا ۔

    • Share this:
    پلوامہ : جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ترکھان کی مدد کے لئے سامنے سی آر پی ایف آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ کے مستحق ترکھان کی مدد کے لئے اس وقت سی آر پی ایف سامنے آئی ، جب ترکھان نے سی آر پی ایف کی مددگار ہیلپ لائن سے مدد کی اپیل کی ۔  ضلع پلوامہ کے نکس علاقے سے تعلق رکھنے والے پیشہ سے ترکھان طارق احمد کی مالی حالت کافی خراب ہوگئی تھی۔  طارق نے سی آر پی ایف کی مددگار ہیلپ لائن 14411 سے رابطہ کیا اور الیکٹرانک سامان کی مانگ کی ۔

    یہ بھی پڑھئے :  کشمیری طالبات کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کا معاملہ، عدالت نے دو افراد کی ضمانت کو کیا مسترد

    سی آر پی ایف کی 182 بٹالین ہیڈکواٹر پلوامہ میں کمانڈنگ افسر اور دیگر افسران کی موجودگی میں طارق کو سامان فراہم کیا گیا ۔ اس موقعہ پر طارق نے کہا کہ سی آر پی ایف کی اس مدد سے وہ اپنا روزگار بہتر طریقے سے چلا سکتے ہیں ۔

    یہ بھی پڑھئے : جموں و کشمیر میں ویلیج ڈیفنس کمیٹیوں کو دوبارہ فعال بنانے کا فیصلہ، سیاسی پارٹیوں کا ملاجلا ردعمل

    وہیں دوسری سی آر پی ایف کے کمانڈنگ افسر دیپک یادو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی آر پی ایف کی مددگار ہیلپ لائن کشمیر میں عام لوگوں کی مدد کے لئے ہی قائم کی گئی ہے ۔ آج تک پلوامہ میں بھی مدد گار ہیلپ لائن سے کئی مستحق افراد کو فائدہ حاصل ہوا ۔ جبکہ آئندہ بھی لوگوں کی سہولیات کے لئے سی آر پی ایف کی جانب سے عوامی فلاحی کے کام انجام دے جائیں گے ۔

    وادی کشمیر میں امن کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سینٹرل ریزرو پولیس فورسیز نے وادی کشمیر میں عام لوگوں کی مدد کے لیے 2017 میں ہیلپ لائن نمبر 14411 مدد گار جاری کیا ہے ، جس کے ذریعہ آج تک کئی مستحق افراد نے مدد حاصل کی ہے ۔ پلوامہ میں کچھ سال قبل ایک چھوٹی بچی کے دل کا آپریشن بھی کرایا گیا تھا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: