உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : کشمیر میں یومیہ کووڈ کیس تین ہزار کے پار ، ویک اینڈ کووڈ رہے گا نافذ

    J&K News : کشمیر میں یومیہ کووڈ کیس تین ہزار  کے پار ، ویک اینڈ کووڈ رہے گا نافذ

    J&K News : کشمیر میں یومیہ کووڈ کیس تین ہزار کے پار ، ویک اینڈ کووڈ رہے گا نافذ

    Jammu and Kashmir News : جموں و کشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں کووڈ کے 3251 معاملات درج کئے گئے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں کشمیر میں 2122 کووڈ مثبت معاملات سامنے آئے اور جموں میں 1129 معاملات درج کئے گئے۔

    • Share this:
    سری نگر : جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں کووڈ (Covid-19) کے 3251 معاملات درج کئے گئے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں کشمیر (Kashmir) میں 2122 کووڈ مثبت معاملات سامنے آئے اور جموں (Jammu) میں 1129 معاملات درج کئے گئے۔ کشمیر میں سب سے زیادہ  624 معاملات سرینگر (Srinagar) ضلع میں پائے گئے جبکہ جموں میں سب سے زیادہ 685 معاملات جموں ضلع میں درج کئے گئے ہیں ۔ کشمیر میں سرینگر کے بعد بارہمولہ اور بڈگام میں کووڈ تیزی سے جال پھیلا رہا ہے۔ بارہمولہ میں آج 471  اور اس کے بعد بڈگام میں 416 کووڈ معاملات درج کئے گئے۔ کل ملا کے پچھلے ایک ہفتے میں کووڈ  مثبت معاملوں میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے۔

    ادھر طبی عملہ بھی بڑی تعداد میں کووڈ میں مبتلا ہوئے ہیں ۔ صرف  گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر سے وابستہ اسپتالوں میں 250 طبی عملہ کووڈ مثبت پایا گیا ہے ، جن میں 135 ڈاکٹر شامل ہیں ۔ ماہرین کہتے ہیں کہ جس رفتار سے کیس بڑھ رہے ہیں ، اس سے کمیونٹی میں اومیکران کا عندیہ ملتا ہے۔ کشمیر کے سب سے بڑے ثانوی درجے کے اسپتال اسکمز نے پہلے ہی او پی ڈی خدمات بند کردی تھی اور اب جی ایم سی سرینگر کے مصروف ترین اسپتال ایس ایم ایچ ایس سرینگر نے بھی اس پی ڈی خدمات فی الحال معطل رکھی ہیں۔

    محکمہ ہیلتھ سروسز کے تحت آنے والے اسپتالوں میں طبی خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ کل رات یہ خبر پھیلی تھی کہ ان اسپتالوں میں بھی اس پی ڈی خدمات بند رہیں گی ، لیکن ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کہا کہ انکے تحت اسپتال معمول کے مطابق ہی کام کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ اسپتالوں میں کووڈ کے مریض کم آرہے ہیں ، لہذا ان خدمات کو بند کرکے نام کووڈ مریضوں کو مشکلات میں ڈالنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔

    جموں و کشمیر میں کووڈ کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے آج دن گیارہ بجے سے ویک اینڈ کرفیو نافذ کیا گیا ہے یعنی سنیچر اور اتوار کو اہم خدمات کو چھوڑ کر تمام کاروبار بند رہے گا۔ آج پہلے دن کچھ کنفیوژن ضرور رہی ، لیکن دوپہر تک پولیس نے تمام دکانیں بند کروادیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: