உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : دستگیر صاحب زیارت میں چوری کا معاملہ حل ، دو کلیدی ملزمان سمیت 5 گرفتار 

    J&K News : دستگیر صاحب زیارت میں چوری کا معاملہ حل ، دو کلیدی ملزمان سمیت 5 گرفتار 

    J&K News : دستگیر صاحب زیارت میں چوری کا معاملہ حل ، دو کلیدی ملزمان سمیت 5 گرفتار 

    Jammu and Kashmir News : سرینگر میں پولیس نے زیارت دستگیر صاحب میں چوری کا معاملہ حل کرلیا ہے۔ اس معاملہ میں دو کلیدی ملزم گرفتار کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ تین دیگر ملزمین ان کے ساتھ گرفتار کئے گئے ہیں ، جو چوری کے دیگر معاملات میں ان کے ساتھ ملوث بتائے جارہے ہیں۔

    • Share this:
    Jammu and Kashmir News : سرینگر میں پولیس نے زیارت دستگیر صاحب میں چوری کا معاملہ حل کرلیا ہے۔ اس معاملہ میں دو کلیدی ملزم گرفتار کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ تین دیگر ملزمین ان کے ساتھ گرفتار کئے گئے ہیں ، جو چوری کے دیگر معاملات میں ان کے ساتھ ملوث بتائے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 10 فروری کو پولیس اسٹیشن خانیار کو اطلاع ملی کہ دستگیر صاحب زیارت میں نامعلوم افراد نے خزانہ نذر و نیاز کا تالا توڑ کر اسے لوٹ لیا۔

    پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ تحقیقات کے دوران ایک شخص کا نام سامنے آیا۔ پولیس نے ہرڈون کپواڑہ کے طاہر احمد نامی اس شخص کو لولاب کپواڑہ  میں گرفتار کیا۔ گرفتار شخص سے پوچھ تاچھ اور شہادت کے دوران ملزم نے اس چوری میں ملوث ہونے کی بات کہی۔ ملزم نے اس چوری میں شامل ایک شخص کا نام لیا۔ پولیس نے لولاب کے جعفر احمد میر نامی اس شخص کو گرفتار کیا۔

    ان دو افراد سے پوچھ تاچھ کے دوران ان سے زیارت سے چوری کئے گئے 80 ہزار 90 روپے کی رقم برآمد کی۔ مزید تحقیقات کے دوران ملزمان نے سرینگر میں چوری کی کچھ اور واردات میں ملوث تین اور افراد کو گرفتار کیا ، جو ان کے ساتھ شامل رہے ہیں۔ ان لوگوں سے پولیس نے لاکھوں روپے کی مالیت کے زیورات بھی برآمد کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔

    پولیس نے کہا ہے کہ اس معاملہ میں مزید تحقیقات جاری ہے۔ پچھلے کچھ مہینے سے کشمیر میں چوری کی واردات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ دو دن قبل بٹہ مالو علاقہ میں چوروں نے دن دھاڑے لوٹ کرنے کی کوشش کی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: