J&K News: جموں و کشمیر میں حد بندی کمیشن کی رپورٹ عوامی خواہشات کے خلاف: یوسف تاریگامی
J&K News: جموں و کشمیر میں حد بندی کمیشن کی رپورٹ عوامی خواہشات کے خلاف: یوسف تاریگامی
Jammu and Kashmir : سی پی آئی ایم کے سینر لیڈر اور پیپلز ایلائنس فار گپکار ڈیکلیریشن ( پی اے جی ڈی ) کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ انہیں حد بندی کمیشن سے کوئی توقعات نہیں تھیں کیونکہ کمیشن نے نا ہی قانون کے دائرے میں کام کیا اور نا ہی ایکٹ کے حساب سے اپنا کام کیا اور رپورٹ عوام کی خواہشات کے خلاف ہے ۔
کولگام : سی پی آئی ایم کے سینر لیڈر اور پیپلز ایلائنس فار گپکار ڈیکلیریشن ( پی اے جی ڈی ) کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ انہیں حد بندی کمیشن سے کوئی توقعات نہیں تھیں کیونکہ کمیشن نے نا ہی قانون کے دائرے میں کام کیا اور نا ہی ایکٹ کے حساب سے اپنا کام کیا اور رپورٹ عوام کی خواہشات کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں فرقہ وارانہ قوتوں کو جواب دینے کے لیے سیاسی پارٹیوں کو ایک متحد ہو کر کام کرنا چاہئے کیونکہ ریاست میں طرح طرح کی سازشیں ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات عمل میں لائے جاتے ہیں تو پی اے جی ڈی اتحاد کے حوالے سے میٹنگ طلب کر کے سبھی پارٹیوں سے ان کی رائے مانگے گی۔
تاریگامی نے آج جموں و کشمیر ڈیموکریٹ یوتھ فیڈریشن کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کیا۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک یوتھ فیڈدیشن کی ساتویں ریاستی کانفرنس آج کولگام میں منعقد ہوئی ، جس میں پارٹی کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔
فیڈریشن کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھے مکھرجی کے علاوہ سی پی آئی ایم کے سینر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے کانفرنس میں شرکت کی ۔ نوجوانوں نے روزمرہ کے مسائل اور ملکی و ریاستی حالات پر روشنی ڈالی جبکہ فیڈریشن کو مضبوط بنانے کے علاوہ نوجوانوں کے لیے کام کرنے پر زور دیا گیا ۔
تاریگامی نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے ، جبکہ جے ڈی وائی ایف کے نو منتخب صدر واحد سلطان ڈار ، نائب صدر محمد عباس راتھر اور جنرل سکریٹری عرفان گُل نے نوجوانوں کی بقاء کے لیے کام کرنے پر زور دیا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔