உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : پلوامہ میں یوم جمہوریہ پر محکمہ سوشل فارسٹری کی شجرکاری کی مہم

    J&K News : پلوامہ میں یوم جمہوریہ پر محکمہ سوشل فارسٹری کی شجرکاری کی مہم

    J&K News : پلوامہ میں یوم جمہوریہ پر محکمہ سوشل فارسٹری کی شجرکاری کی مہم

    Jammu and Kashmir : ہرگاوں ہریالی پروگرام کے تحت جموں و کشمیر میں محکمہ سوشل فارسٹری کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقع پر جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں خصوصی شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ۔

    • Share this:
    پلوامہ : ہرگاوں ہریالی پروگرام کے تحت جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) میں محکمہ سوشل فارسٹری کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقع پر جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں خصوصی شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سوشل فارسٹری نے پورے جموں و کشمیر یوٹی کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی ہر گاوں ہریالی پروگرام کی شروعات کی ہے ۔ اس سلسلے میں پنچایتی سطع پر موجود سرکاری احاطوں میں مختلف اقسام کے درختوں کے پودے لگانے ہیں ۔

    73ویں یوم جمہوریہ پر ڈی ایف او سوشل فارسٹری پلوامہ منظور احمد اور رینج افسر پلوامہ محمد شفیع لالہ کے ساتھ مل کر بی ڈی سی چیئرمین کاکہ پورہ عمرجان نے کاکہ پورہ کی گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول کے احاطے میں سائپرس کے پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایف سوشل فارسٹری پلوامہ منظور احمد نے کہا کہ حکومت کا مقصد دیہی علاقوں میں پنچایتی سطع پر مہم کے ذریعہ درخت لگا کر نہ صرف ماحولیات کو بہتر بنانا ہے بلکہ دیہی علاقوں کی آبادی کو اس پروگرام کے ذریعہ درختوں کی اہمیت کے حوالے سے بیدار بھی کرنا ہے۔

    رینج افسر پلوامہ محمد شفیع لالہ نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر مہم کا آغاز کرنے کے ساتھ ہی پلوامہ رینج کے تحت آنے والے سبھی علاقوں میں شجرکاری کے دوران تقریبا پانچ ہزار پودے لگائے گئے ہیں ۔ تاہم اس موقع پر بی ڈی چیئرمین کاکہ پورہ عمرجان نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سوشل فارسٹری کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقع پر مہم کو شروع کرنا قابل تحسین ہے اور لوگوں کو شجرکاری کی طرف راغب کرنا ایک اچھا قدم ہے ۔

    عمرجان نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم خوشحالی کے ساتھ ساتھ ماحولیات کی حفاظت کا بھی عہد کریں ۔ یوم جمہوریہ پر جموں و کشمیر کے ہرحصے میں تقریبات کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ تاہم سوشل فارسٹری محکمہ اور پنچایتی ممبراں نے پلوامہ میں شجرکاری کرکے منفرد انداز میں یوم جمہوریہ کی خوشیاں منائیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: