ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : اسکولوں کی معمول کی سرگرمیوں پر فیصلہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر ہوں گے مجاز

Jammu and Kashmir News : سرکار کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق سرکار نے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں سے کہا کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ وبائی امراض کووڈ -19 کے اضافے کے دوران اسکولوں میں جاری سرگرمیوں میں کوئی تبدیلی وضع کرنے کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ کووڈ کے نئے معاملات میں اضلاع کے مابین بہت فرق ہے۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : اسکولوں کی معمول کی سرگرمیوں پر فیصلہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر ہوں گے مجاز
جموں و کشمیر : اسکولوں کی معمول کی سرگرمیوں پر فیصلہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر ہوں گے مجاز

جموں و کشمیر: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں درجنوں اسکولوں کے کووڈ کی گرفت میں آنے کے بعد سرکار نے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو اسکولوں کی معمول کی سرگرمیوں کا احاطہ کرنے کے لئے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ لینے کی ہدایات جاری کر دی ہے ۔ طلبہ میں کووڈ 19  کے واقعات میں اضافے کے درمیان حکومت نے جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنروں سے حتمی مطالبہ کیا کہ وہ اسکولوں میں جاری فیزیکل کلاس یا آن لائن کلاسز کے دوران کورونا کی روک تھام کیلئے جاری کردہ ایس او پیز و دیگر قواعد و ضوابط کا از سر نو جائزہ لے کر اسکولوں میں جاری درس و تدریس کے حوالے سے حتمی فیصلہ لیں۔


سرکار کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق سرکار نے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں سے کہا کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ وبائی امراض کووڈ -19 کے اضافے کے دوران اسکولوں میں جاری سرگرمیوں میں کوئی تبدیلی وضع کرنے کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ کووڈ کے نئے معاملات میں اضلاع کے مابین بہت فرق ہے۔ مجاز اتھاریٹی کے ذریعہ آن لائن کلاسز کے ساتھ ساتھ فیزیکل کلاسز چلانے کے بارے میں فیصلہ ضلعی سطح پر لینے کی ضرورت ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے جنوبی ، وسطی اور شمالی کشمیر کے مختلف علاقوں میں قائم درجنوں نجی و سرکاری اسکولوں میں طالب علموں و اسٹاف کی ایک خاصی تعداد میں کورونا کے نئے معاملات پائے گئے ، جس کے بعد متعلقہ انتظامیہ نے ان علاقوں میں متاثرہ اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات صادر کئے تھے۔ اسکولوں کے کورونا کی گرفت میں آنے اور کمسن طالب علموں میں کووڈ کے معاملات سامنے آنے کے بعد والدین میں بھی تشویش کی لہر دوڈ گئی ہے۔


تاہم انتظامیہ نے والدین سے نہ گھبرانے کی اپیل کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینے کی ہدایت دی ہے۔ جبکہ عوامی حلقوں کی جانب سے اسکولوں میں کام کر رہے اسٹاف کے فوری ویکسینیشن کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 03, 2021 11:36 AM IST