உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سیاحتی مقام درنگ میں ان دنوں سیاحوں کا رش ، شدید سردی کے باوجود سیاح پہنچ رہے ہیں درنگ

    سیاحتی مقام درنگ میں ان دنوں سیاحوں کا رش ، شدید سردی کے باوجود سیاح پہنچ رہے ہیں درنگ

    سیاحتی مقام درنگ میں ان دنوں سیاحوں کا رش ، شدید سردی کے باوجود سیاح پہنچ رہے ہیں درنگ

    Jammu and Kashmir News : دنیا بھر میں مشہور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے دامن میں واقع سیاحتی مقام درنگ میں ان دنوں سیاحوں کا کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ شدید سردی کے باوجود یہاں سیاح پہنچ رہے ہیں ۔

    • Share this:
    گلمرگ : دنیا بھر میں مشہور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے دامن میں واقع سیاحتی مقام درنگ میں ان دنوں سیاحوں کا کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ شدید سردی کے باوجود یہاں سیاح پہنچ رہے ہیں ۔ درنگ میں قدرتی خوبصورتی سے سیاح خوب لطف لے رہے ہیں ۔ یہ سیاح یہاں موجود آبشاروں اور جھرنوں اور دیگر خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ گلمرگ آنے والے سیاح ضرور درنگ کی سیر وتفریح بھی کرتے ہیں ۔ سیاحتی مقام درنگ کی اپنی تاریخی حیثیت موجود ہے ، یہاں تاریخی یادگاریں موجود ہیں ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جو بھی سیاح گلمرگ آتے ہیں وہ ضرور درنگ کا نظارہ بھی دیکھتے ہیں ۔

    ملک کے مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے سیاحوں نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے کہا کہ درنگ واقعی دیگر سیاحتی مقامات کی طرح خوبصورت جگہ ہے ۔ انہوں نے سیاحوں کو یہاں آنے کی اپیل کی ۔ ممبئی سے سریش کمار نامی ایک سیاح نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس الفاظ ہی نہیں ہے کہ وہ درنگ کی قدرتی خوبصورتی بیان کریں ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ میرے پاس کمیرہ ہے ، اس کمیرے میں میں نے ایک سو سے زیادہ فوٹوز کھینچی ہیں ، یہی ان کے الفاظ ہیں ۔ کمار نے مزید کہا کہ وہ گاڑی میں چلنے کے دوران بھی اپنے کیمرے کوآن رکھتے ہیں ، جوں ہی وہ کہیں پر بھی خوبصورت چیز یا جگہ دیکھتے ہیں ، وہ فوراً کمیرہ کا بٹن دبا کر اسے کیمرے میں قید کرتے ہیں ۔

    راکیش نامی ایک اور سیاح نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ واقعی درنگ ایک خوبصورت جگہ ہے ، اسے مزید جاذب نظر بنانے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ گلمرگ کے ساتھ ساتھ سیاح زیادہ سے زیادہ یہاں آسکیں۔ ایک خاتون سیاح نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ وہ پہلی مرتبہ کشمیر آئی ہیں ، واقعی کشمیر جنت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ جو کشمیر نہیں آیا وہ کہیں نہیں گیا ، اگر وہ پوری دنیا ہی کیوں دیکھے ، لیکن کشمیر دیکھے بغیر سارا کچھ نامکمل ہے ۔ انہوں نے کشمیر کی سیر کرنے ملک کے لوگوں سے اپیل کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر سیاحوں کے لئے محفوظ جگہ ہے ۔ یہاں سیاحوں کی خوب مہمان نوازی ہوتی ہے ۔

    محکمہ سیاحت نے بہت پہلے درنگ کو سیاحتی نقشے پر لایا اس کو مزید جاذب نظر بنانے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ یہاں اب سیاحوں کے سو سے زیادہ ہٹس تعمیر کئے جارہے ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: