ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

دہشت گردی کی صف میں شامل نوجوان کی انکاونٹر کے دوران خود سپردگی اچھی پہل : دلباغ سنگھ

ڈی جی پی نے کہا کہ شعیب نے انکاونٹر کے دوران ہمت کا کام کرکے فورسیز کے سامنے خود سپردگی کی ۔ اس کا ماننا ہے کہ دہشت گردی کی راہ اختیار کرنے والے کئی ایسے نوجوان ہیں جوکہ واپس گھر لوٹنا چاہتے ہیں ۔ تاہم دہشت گرد ان کو ڈرا دھمکا کراپنے ساتھ رکھے ہوئے ہیں ۔

  • Share this:
دہشت گردی کی صف میں شامل نوجوان کی انکاونٹر کے دوران خود سپردگی اچھی پہل : دلباغ سنگھ
دہشت گردی کی صف میں شامل نوجوان کی انکاونٹر کے دوران خود سپردگی اچھی پہل : دلباغ سنگھ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسیز نے بڑی کاروائیاں انجام دی ہیں ۔ شوپیاں میں گُزشتہ روز البدر کے چار دہشت گرد مارے گئے ۔ جبکہ پلوامہ میں آج حزب المجاہدین کے سرکردہ کمانڈر سمیت تین دہشت گرد مارے گیے ۔ جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے دہشت گردوں کے خلاف ان کارروائیوں کو بڑی کارروائی بتائی وہیں شوپیاں انکاونٹر میں شعیب نامی دہشت گرد کی خود سپردگی کو اچھی مثال سے قرار دیا ۔


پلوامہ میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ شعیب نے انکاونٹر کے دوران ہمت کا کام کرکے فورسیز کے سامنے خود سپردگی کی ۔ اس کا ماننا ہے کہ دہشت گردی کی راہ اختیار کرنے والے کئی ایسے نوجوان ہیں جوکہ واپس گھر لوٹنا چاہتے ہیں ۔ تاہم دہشت گرد ان کو ڈرا دھمکا کراپنے ساتھ رکھے ہوئے ہیں ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ شعیب کی ہمت سے اُن نوجوانوں کو واپس لوٹنے کا حوصلہ ملے گا جوکہ دہشت گردی کو ترک کرنا چاہتے ہیں ۔


پنچایتی نمائندوں پر ہورہے حملوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ڈی جی پی نے کہا کہ ایسے کئی واقعات میں فورسیز کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔ جس میں گُزشتہ روز شوپیاں انکاونٹر بھی ہے ۔ جو البدر گروپ پنچ کے قتل کے علاوہ آرمی ٹی اے جوان کو اغوا کرنے میں شامل تھا ۔


امشی پورہ شوپیاں انکاونٹر کی تحقیقات پر ڈی جی پی نے کہا کہ اُس معاملہ میں فوج کی جانچ جاری ہے اور پولیس کی تفتیش  بھی جاری ہے ۔ امشی پورہ شوپیاں کے انکاونٹر میں مارے گئے دہشت گردوں کو لے کر راجوری کے تین کُنبے دعوی کر رہے ہیں کہ وہ اُن کے بچے ہیں اور شوپیاں مزدوری کے لیے آئے تھے ۔ تاہم ڈی جی پی نے اس سلسلہ میں کہا کہ پولیس اور فوج کی جانچ جاری ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 29, 2020 05:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading