ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ کا بڑا بیان- خواتین کو کرکٹ کی جانب راغب کرے گی پولیس

جموں وکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر پولیس اب خواتین کرکٹ کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ نوجوان خواتین کو کرکٹ کی جانب راغب کرنے کے لئے اقدامات کرے گی۔ جبکہ خواتین میں کھیلوں کے تئیں دلچسپی پیدا کرنے کے لئے بھی زمینی سطح پر پولیس اقدامات کرے گی۔

  • Share this:
جموں وکشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ کا بڑا بیان- خواتین کو کرکٹ کی جانب راغب کرے گی پولیس
جموں وکشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ کا بڑا بیان- خواتین کو کرکٹ کی جانب راغب کرے گی پولیس

اننت ناگ: جموں وکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر پولیس اب خواتین کرکٹ کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ نوجوان خواتین کو کرکٹ کی جانب راغب کرنے کے لئے اقدامات کرے گی۔ جبکہ خواتین میں کھیلوں کے تئیں دلچسپی پیدا کرنے کے لئے بھی زمینی سطح پر پولیس اقدامات  کرے گی۔ دلباغ سنگھ نے ان باتوں کا اظہار اننت ناگ میں منعقدہ خواتین ٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی میچ میں شرکت کے دوران ان باتوں کا اظہار کیا۔ اس ٹورنا منٹ کا انعقاد اننت ناگ پولیس نے کیا تھا اور اس میں جنوبی کشمیر کی خواتین کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی۔


ٹورنامنٹ کے اختتامی میچ میں اننت ناگ کی خواتین ٹیم نے کولگام کی خواتین ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے تحت شکست دے کر ٹورنا منٹ کو اپنے نام کر دیا۔ اس موقع پر ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے دونوں ٹیموں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ ٹورنا منٹ اس لحاظ سے اہم ہے کہ اس میں کشمیری نوجوان خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ جس سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ کھیلوں کے تئیں یہاں کی خواتین باصلاحیت ہیں اور ان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور خواتین کو مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئےجموں وکشمیر پولیس اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اس طرح کے مزید ٹورنا منٹ منعقد کرانے میں جموں وکشمیر پولیس پہل کرے گی۔


 ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں کورونا کی وبائی صورتحال کی وجہ سے یہاں پر تفریحی سرگرمیاں کافی متاثر ہوئی ہیں اور ان سرگرمیوں کو بحال کرنے میں بھی جموں وکشمیر پولیس ایک کلیدی رول ادا کرے گی۔

ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں کورونا کی وبائی صورتحال کی وجہ سے یہاں پر تفریحی سرگرمیاں کافی متاثر ہوئی ہیں اور ان سرگرمیوں کو بحال کرنے میں بھی جموں وکشمیر پولیس ایک کلیدی رول ادا کرے گی۔


ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں کورونا کی وبائی صورتحال کی وجہ سے یہاں پر تفریحی سرگرمیاں کافی متاثر ہوئی ہیں اور ان سرگرمیوں کو بحال کرنے میں بھی جموں وکشمیر پولیس ایک کلیدی رول ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسی پہل کے تحت سری نگر میں پولیس پریمیئرلیگ کا افتتاح لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کیا جبکہ آئندہ وقت میں جشن ڈل کے نام سے منسوب ایک تفریحی پروگرام بھی منعقد ہوگا تاکہ یہاں کے لوگوں کو موجودہ صورتحال میں تفریح کا سامان میسر ہو سکے۔ اننت ناگ میں منعقدہ اختتامی میچ کی تقریب میں آئی جی پی کشمیر وجے کمار، ڈی سی اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا اور ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چودھری و دیگر افسران بھی موجود رہے۔ ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے اس طرح کے پروگرام منعقد کرانے میں اننت ناگ پولیس اور ایس ایس پی سندیپ چودھری کی سراہنا کی اور کہا کہ پنچایتی سطح پرکھیلوں کو مزید فروغ دینے کے لئے بھی پولیس مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 20, 2020 11:12 PM IST