உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : سرحد پار سے نارکو تجارت کو روکنے کیلئے دراندازی مخالف گرڈ کو مضبوط بنانے کی ڈائریکٹر جنرل پولس کی ہدایت

    جموں و کشمیر : سرحد پار سے نارکو تجارت کو روکنے کیلئے دراندازی مخالف گرڈ کو مضبوط بنانے کی ڈائریکٹر جنرل پولس کی ہدایت

    جموں و کشمیر : سرحد پار سے نارکو تجارت کو روکنے کیلئے دراندازی مخالف گرڈ کو مضبوط بنانے کی ڈائریکٹر جنرل پولس کی ہدایت

    Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کپواڑہ ضلع کے ٹیٹوال ، کیرن، گوگل ڈرارہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سرحدی سیکورٹی کے حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں اور مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور سرحدی پولیس چوکیوں کے لئے جگہوں کا سروے بھی کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    کپواڑہ : جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کپواڑہ ضلع کے ٹیٹوال ، کیرن، گوگل ڈرارہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سرحدی سیکورٹی کے حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں اور مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور سرحدی پولیس چوکیوں کے لئے جگہوں کا سروے بھی کیا۔ ڈی جی پی نے ٹیٹوال میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور زیر تعمیر شاردا پیٹھ مندر / گردوارہ کا بھی دورہ کیا۔ اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹر، پی ایچ کیو، شری ایم کے سنہا، ڈی سی کپوارہ شری ڈی ایس دتاترے اور ایس ایس پی کپوارہ شری یوگل منہاس کے ہمراہ ڈی جی پی نے پہلے ٹنگڈار کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ٹیٹوال اور کیرن کا دورہ کیا اور پولیس اور فوج کے افسران اور جوانوں کے ساتھ ساتھ پی آر آئی اور مقامی لوگوں کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر: اننت ناگ کے دو اسکالر دوست بنے بے روزگاروں کیلئے مشعل راہ، جانئے کیسے


    ڈی جی پی نے کمانڈروں اور فوجیوں کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور سرحد پار عناصر کی طرف سے لاحق خطرات کو ناکام بنانے کی صلاحیت کی تعریف کی۔  انہوں نے نارکو  کے ابھرتے ہوئے چیلنج کو ختم کرنے کے لئے موثر اقدامات اپنانے پر زور دیا۔  بات چیت کے دوران ممکنہ سیکورٹی چیلنجز اور انسدادی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورے کے دوران ڈی جی پی نے ٹیٹوال اور کیرن میں عوامی رابطہ میٹنگیں بھی کیں، جس کے دوران انہوں نے امن کی بحالی میں لوگوں کے کردار کی تعریف کی۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر: تین بچوں کی ماں نے دسویں جماعت کے پرائیویٹ بورڈ امتحانات میں کیا ٹاپ


    انہوں نے منشیات کے کاروبار کو روکنے کیلئے اجتماعی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری نوجوان نسل کو نقصان پہنچانے کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات نہ صرف صارف بلکہ پورے معاشرے کو متاثر کرتی ہیں۔  انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایک بہتر کل کے لئے قوم کی تعمیر کی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ انہوں نے منشیات کی غیر قانونی تجارت کو روکنے کیلئے فعال تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے ٹیٹوال میں شاردھا مندر اور گوردوارہ میں بھی پوجا کی۔

    علاقے کے پی آر آئیز اور نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ڈی جی پی اور دورہ کرنے والے افسران نے یقین دلایا کہ ان کے علم میں لائی گئی شکایات کو دور کیا جائے گا ۔ ڈی جی پی نے پولیس اسٹیشن کیرن کا بھی دورہ کیا اور پولیس اسٹیشن کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سرحد پار نارکو تجارت کو محدود کرنے کیلئے چوکنا رہنے پر زور دیا۔ انہوں نے پولیس اسٹیشن میں جوانوں اور افسران کے لئے دستیاب سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔  ڈی جی پی نے جبڑی، سعد پورہ، کنڈیاں اور جمہ گنڈ میں سرحدی پولیس چوکیوں کے لئے مجوزہ جگہوں کا سروے بھی کیا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: