உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تین دن سے لگاتار ریل سروس بند ہونے سے جموں میں درجنوں بیرونی ریاستوں کے مسافر پھنسے

    تین دن سے لگاتار ریل سروس بند ہونے سے جموں میں درجنوں بیرونی ریاستوں کے مسافر پھنسے ۔ فائل فوٹو ۔

    تین دن سے لگاتار ریل سروس بند ہونے سے جموں میں درجنوں بیرونی ریاستوں کے مسافر پھنسے ۔ فائل فوٹو ۔

    عام مسافروں اور خاص کر ویشنو دیوی یاتریوں کو ٹرینوں کی منسوخی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ دوسری طرف حکام کہہ رہے ہیں کہ ٹرین خدمات کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

    • Share this:
    جموں : پڑوسی ریاست پنجاب میں کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے جموں سے ٹرین خدمات تیسرے روز بھی متاثر رہیں ۔ کچھ ٹرینیں تو چل رہی ہیں لیکن تاخیر کے موڈ میں ہیں۔ عام مسافروں اور خاص کر ویشنو دیوی یاتریوں کو ٹرینوں کی منسوخی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔  دوسری طرف حکام کہہ رہے ہیں کہ ٹرین خدمات کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

    کملا دیوی مسلسل تین دن سے اپنے نابالغ بچے اور شوہر کے ساتھ جموں ریلوے اسٹیشن کے ویٹنگ ہال میں بیٹھی ہیں ۔ اتراکھنڈ کے نانیال علاقہ سے تعلق رکھنے والی کملا ایک ہفتہ قبل وینشو دیوی یاترا کے لیے کٹرا آئی تھی اور ہفتہ کو جموں سے اپنے آبائی گھر کا ٹکٹ لے رہی تھی ۔ لیکن وہ ٹرینوں کی منسوخی کی وجہ سے تین دن سے جموں ریلوے اسٹیشن پر پھنسی ہوئی ہے۔  پڑوسی صوبہ پنجاب میں کسانوں کی ہڑتال کی وجہ سے جموں سے زیادہ تر ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں یا بہت تاخیر سے چل رہی ہیں۔  کملا کا کہنا ہے کہ ان کے پاس پیسے ختم ہو رہے ہیں اور انہیں موجودہ گرم اور مرطوب موسمی حالات میں دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    کملا دیوی نے نیوز18 کو بتایا کہ جب میں نے اپنے آبائی شہر واپس جانے کے لئے ٹکٹ لیا تھا ، تب ممجھے ریلوے کے کسی بھی ملازم نے نہیں بتایا کہ ٹرینیں نہیں چل رہی ہیں ۔ آج مجھے پورے تین دن ہو گئے ریلوے اسٹیشن پہ بیٹھ کے ٹرین کا انتظار کرتے ہوئے۔ ہمارے پاس جو پیسے تھے وہ سارے ختم ہو گئے ہیں ۔ ہم نے صرف ضرورت کے حساب سے اپنا خرچ لایا تھا ، لیکن ہرتال کی وجہ سے ہمیں یہاں اسٹیشن پہ بیٹھنا پڑ رہا ہے۔

    ایک اور بیرونی ریاست کے مسافر آلوک شرما نے کہا کہ پچھلے تین دنوں سے ہم یہاں اسٹیشن پر ہم بیٹھے ہوئے ہیں ، نہ ریلوے اتھارٹی نہ جموں انتظامیہ ہماری خبر لینے کو آیا ۔ ہمارے پاس جتنے پیسے تھے وہ آہستہ آہستہ ختم ہونے لگے ہیں ۔ کھانا ہمیں باہر سے کھانا پڑتا ہے اور ہوٹل والے بھی ہماری اس مجبوری کا بخوبی فائدہ اُٹھا رہے ہیں ۔ ہمیں اپنی جیبوں کی حالت دیکھ کر لگتا ہے کہ اب ہمیں دن میں ایک ہی بار کھانا نصیب ہوگا اور کافی شرم کی بات ہے کہ درجنوں بیرونی ریاستوں سے آئے ہوئے مسافر اسٹیشن پر بیٹھے ہوئے ہیں اور کوئی بھی ہمارے پاس خیر خبر لینے تک نہیں آیا جو کہ ایک افسوس ناک بات ہے۔

    گنے کی قیمتوں میں اضافے کے خواہاں کسانوں نے جمعہ سے جالندھر میں ریل کی پٹریوں اور قومی شاہراہ کو بلاک کردیا ہے۔  کٹرا میں پھنسے ہوئے مسافروں نے کل بھی احتجاج کیا اور کٹرا اور جموں سے ٹرین سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔  پھنسے ہوئے مسافر اپنی پریشانیوں کا کوئی نوٹ نہ لینے پر ریلوے انتظامیہ سے کافی پریشان نظر آئے ۔

    بیرونی ریاست کے مسافر سنیل کمار نے کہا کہ جو ریلوے کی Mobil Application ہے اُس پر کہیں بھی نہیں لکھا ہوا ہے کہ آپ کی ٹکٹ کینسل ہے یا ریل دستیاب نہیں ہے۔ ابھی بھی ریلوے Application پر ٹکٹوں کو confirm  کیا جا رہا ہے۔ میں نے سنیچر وار شام اپنے ٹکٹ کو اس Application کے ذریعے confirm کیا تھا مجھے لگا کہ شاید ٹرینیں چل رہی ہیں تو میں کٹرا سے جموں ریلوے اسٹیشن کے لئے آگیا اور اب میں دو دنوں سے یہاں اپنے کنبے کے ساتھ ریلوے سٹیشن پر بیٹھا ہوں۔ اگر میری ٹکٹ confirm نہیں کی ہوتی تو شاید میں آج اپنے کنبے کے ساتھ کسی سستے سے ہوٹل میں رُکا ہوتا۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے ریلوے اتھارٹی کتنی لاپروا ہے۔

    ایک اور مسافر آشیش شرما نے کہا کہ پچھلے تین دنوں سے ہم یہاں بیٹھے ہوئے ہیں اور جموں انتظامیہ یا ریلوے انتظامیہ کتنی لاپروا ہے وہ ہمیں پانی تک کیلئے پوچھنے نہیں آئی ۔ ہم یہاں مہمان ہیں لیکن آج ہمیں احساس ہورہا ہے کہ جو جموں کشمیر مہمان نوازی کے لئے مشہور تھا اس وقت کے حالات دیکھ کے اب یہ لگتا ہے کہ یہ روایت بھی اب دم توڑتی نظر آرہی ہے۔ ہم اپنے گھروں میں فون کرکے پیسے منگوا رہے ہیں اور اُسی سے ہم دن کاٹ رہے ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: