ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : بارہمولہ ضلع میں کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درجنوں گاڑیاں ضبط

Jammu and Kashmir News : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر اور ٹنگمرگ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پولیس نے درجنوں گاڑیوں پر ہزاروں روپے نقدی جرمانہ عائد کیا۔ جبکہ ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : بارہمولہ ضلع میں کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درجنوں گاڑیاں ضبط
جموں و کشمیر : بارہمولہ ضلع میں کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درجنوں گاڑیاں ضبط

بارہمولہ : لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے پاداش میں جموں وکشمیر پولیس اور انتظامیہ کی کارروائی لگاتار جاری ہے ۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے  کنزر اور ٹنگمرگ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پولیس نے درجنوں گاڑیوں پر ہزاروں روپے نقدی جرمانہ عائد کیا۔ جبکہ ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔ ادھر کنزر کے گکہامہ میں ایس ایچ او کنزر کی سربراہی میں پولیس ٹیم اور سیول انتظامیہ نے اپالو پولی  نام کا نجی کلینک کے خلاف کووڈ رہنما خطوطِ کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش کیس درج کیا ۔


انتظامیہ کے مطابق اس کلنک پر کووڈ ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا تھا ۔ انتظامیہ کے مطابق یہاں لوگوں کی بھیڑ ہوتی تھی ۔ پولیس نے اسی کلنک پر پرائیویٹ پریکٹس کرتے ہوئے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے معاملہ میں ایک لیڈی ڈاکٹر کے خلاف بھی کیس درج کیا ۔ پولیس بیان کے مطابق ڈاکٹر مزمل جو پٹن ٹراما اسپتال میں تعینات ہیں ، وہ کنزر میں پرائیویٹ پریکٹس کررہی تھیں ، جس کی وجہ سے کلینک پر کافی بھیڑ جمع ہوتی تھی ۔ اسی معاملہ کو دیکھتے ہوئے نائب تحصیلدار کنزر اور ایس ایچ او کنزر نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے کلینک کو موقع پر ہی سیل کردیا اور دونوں کے خلاف کیس بھی درج کرلیا ۔


بارہمولہ پولیس ضلع میں مزید کارروائی کرتے ہوئے مختلف پولیس اسٹیشنوں کے حدودِ میں کارروائی کرتے ہوئے درجنوں گاڑیاں ضبط کیں اور کیس بھی درج کئے۔ بارہمولہ پولیس نے اب تک تریسٹھ کیس درج کئے ہیں ۔ ایک سو چوبیس  لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا ہے ۔ تین ہزار سات سو چھیاسٹھ لوگوں کا ماسک نہیں پہننے کی پاداش میں چالان کاٹا ہے ۔ اب تک پانچ لاکھ چورانوے ہزار ایک سو تیس روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا ہے ۔


علاوہ ازیں اٹھارہ ٹپر، تینتالیس ٹریکٹر، ایک ٹرک، چار جے سی بی ، بارہ ایل ایم وی اور پانچ ایم ایم وی ضبط کئے گئے ہیں ۔ نیز سینتیس دکانیں اور تین کوچنگ سینٹروں کو بھی سیل کیا گیا ۔ پولیس اور سیول انتظامیہ نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کریں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 17, 2021 10:48 PM IST