J&K News: بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات کی موثر عمل آوری کو بنایا جائے یقینی، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی افسران سے تلقین
Jammu and Kashmir : لیفٹیننٹ گورنر نے افسران سے تاکید کی کہ وہ موجودہ مالی برس کے بجٹ میں پیش کئے گئے منصوبے کو زمینی سطح پر لاگو کرنے کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ یوٹی میں منصوبہ بند طریقے سے اقتصادی ترقی کو عملی جامہ پہنانے کی عکاسی کرتا ہے تاکہ جموں وکشمیر کے ہر شہری کو اس کے فوائد مل سکیں۔
Jammu and Kashmir : لیفٹیننٹ گورنر نے افسران سے تاکید کی کہ وہ موجودہ مالی برس کے بجٹ میں پیش کئے گئے منصوبے کو زمینی سطح پر لاگو کرنے کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ یوٹی میں منصوبہ بند طریقے سے اقتصادی ترقی کو عملی جامہ پہنانے کی عکاسی کرتا ہے تاکہ جموں وکشمیر کے ہر شہری کو اس کے فوائد مل سکیں۔
جموں و کشمیر: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں وکشمیر میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے سلسلے میں مختلف محکمہ جات کے مابین تال میل کو یقینی بنائے جانے کے لئے جمعہ کے روز ایک اعلیٰ سطحی کی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے افسران سے تاکید کی کہ وہ موجودہ مالی برس کے بجٹ میں پیش کئے گئے منصوبے کو زمینی سطح پر لاگو کرنے کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ یوٹی میں منصوبہ بند طریقے سے اقتصادی ترقی کو عملی جامہ پہنانے کی عکاسی کرتا ہے تاکہ جموں وکشمیر کے ہر شہری کو اس کے فوائد مل سکیں۔
انہوں نے کہا،"ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس کی عظیم سوچ کے تحت عوام کے تمام طبقے ملا تفریق ترقی کر پائیں۔ رواں مالی برس کے بجٹ میں جموں وکشمیر کو بنیادی ڈھانچے کو مزید استوار کرنے صحت اور تعلیم کے شعبے میں مزید بہتری لانے ، سرمایہ کاری کو فروغ دے کر نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقعے پیدا کرنے نیز پنچایتی راج اداروں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اضافی رقومات فراہم کی گئی ہیں۔ ہمیں ان رقومات کا بر وقت صحیح ڈھنگ سے استعمال کرنا ہوگا"
لیفٹیننٹ گورنر نے افسران سے کہا کہ وہ مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے لیے ٹینڈرنگ کا عمل مئی کے مہینے تک مکمل کریں تاکہ یہ پروجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کئے جاسکیں۔ انتظامی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہاکہ گزشتہ مالی برس کے دوران جموں وکشمیر میں ٹیکس کی وصولی پندرہ ہزار ایک سو اسی کروڑ ریکارڈ کی گئی جو اس سے قبل مالی سال میں ٹیکس وصولی سے 25.33 فیصد زیادہ ہے انہوں نے کہاکہ بجلی خریدنے کے بقایاجات کے طور پر 810 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔
میٹنگ ایڈشنل چیف سیکریٹری فائنانس اٹل ڈلو نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لئے رواں مالی برس کے تاریخی بجٹ میں یوٹی میں ترقیاتی عمل کو رفتار بخشنے کے لئے 112950 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ میٹنگ میں ایل جی کے پرنسپل سیکریٹری نتیشور کمار جموں اور کشمیر کے ڈیوژنل کمشنروں اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔