ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : اعجاز حسین ملک نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر بچوں کو غلط کاموں سے دور رکھنے اٹھایا یہ بڑا قدم ، ہر طرف ہورہی تعریف

Jammu and Kashmir News : اعجاز حسین ملک اپنی اہلیہ سمیہ کاظم کے ہمراہ وادی کے نوجوانوں کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کرئیر کونسلنگ کررہے ہیں ۔ سمیہ کاظم کشمیر یونیورسٹی میں ریسرچ اسکالر ہیں ۔ اعجاز حسین فیس بک ، انسٹاگرام، یوٹیوب پر لرن ای زی وتھ اعجاز نام سے اکاؤنٹ کے ذریعہ سے بھی کونسلنگ کر رہے ہیں ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : اعجاز حسین ملک نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر بچوں کو غلط کاموں سے دور رکھنے اٹھایا یہ بڑا قدم ، ہر طرف ہورہی تعریف
جموں و کشمیر : اعجاز حسین ملک نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر بچوں کو غلط کاموں سے دور رکھنے اٹھایا یہ بڑا قدم ، ہر طرف ہورہی تعریف

بارہمولہ : شمالی کشمیر کے سونم پٹن کے متوسط خاندان سے تعلق رکھنے والے اے ایس افسر اعجاز حسین ملک سرکاری عہدے پر فائز ہوکر اپنے فرائص انجام دینے کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے طالب علموں کو کرئیر کونسلنگ اور فزیکل فٹنس کی تربیت بھی دے رہے ہیں ۔ اعجاز حسین اپنی اہلیہ سمیہ کاظم کے ہمراہ بچوں کی صلاحیتوں کو پہچان کر مناسب رہنمائی کر رہے ہیں ۔ وادی کشمیر کے نوجوانوں میں کافی صلاحیتیں موجود ہیں ، مگر کرئیر کونسلنگ کانظام نہ ہونے کے باعث نوجوانوں کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ پیسے اور وقت کا ضیاع ہوجاتا ہے ۔ اس کمی کودور کرنے کی غرض سے اعجاز حسین ملک اپنی اہلیہ سمیہ کاظم کے ہمراہ وادی کے نوجوانوں کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کرئیر کونسلنگ کررہے ہیں ۔


سمیہ کاظم کشمیر یونیورسٹی میں ریسرچ اسکالر ہیں ۔ اعجاز حسین فیس بک ، انسٹاگرام، یوٹیوب پر لرن ای زی وتھ اعجاز نام سے اکاؤنٹ کے ذریعہ سے بھی کونسلنگ کر رہے ہیں ۔ یہ مختلف علاقوں میں جا کر بچوں کی کونسلنگ اور کورسزکے مواد بھی فراہم کر رہے ہیں۔ سید عرفان نامی ایک کے اے ایس افسر نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ انہیں اعجاز حسین نے کونسلنگ کی ، مواد فراہم کیا اور جہاں پر بھی انہیں تربیت کی ضرورت پڑی ، تو انہوں نے ان کی تربیت کی ، جس کی بنا پر ہی انہوں نے پہلے ہی امتحان میں کے اے ایس پاس کیا ۔


اعجاز نہ صرف بچوں کی ذہنی نشو ونما بلکہ جسمانی نشو و نما کیلئے بھی کونسلنگ کر رہے ہیں ۔ در اصل اعجاز کو دوہزار انیس میں  سڑک حادثے میں دائیں بازو میں شدید چوٹ لگ گئی تھی ، جس کے بعد اعجاز زندگی سے دل برداشتہ ہوگئے تھے ۔ تاہم اعجاز نے ہمت نہیں ہاری اور انہوں نے اپنے تعلیمی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے فزیکل فٹنس کیلئے ورزش بھی شروع کی ، جس کے بعد اعجاز بالکل صحت مند ہوگئے ۔ اعجاز اب بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی طور مضبوط رہنے کے لیے بھی فزیکل فٹنس کی کونسلنگ کررہے ہیں ۔


سوشل میڈیا پر اعجاز اور ان کی اہلیہ کی کافی ستائش کی جاہی ہے ۔ اعجاز حسین ملک دوہزار پندرہ کے کے اے ایس بیچ کے افسر ہیں ۔ انہوں نے اب تک ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر بارہمولہ اور کپواڑہ میں اپنے فرائض انجام دئے۔ ڈسٹرکٹ آڈٹ افسر سرینگر اور اب اسٹیٹ ٹیکس افسر انفورسمنٹ ونگ نارتھ کشمیر کے طور پر تعینات ہیں ۔ اعجاز تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور غلط کاموں سے باز رہنے کی صلاح دیتے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 15, 2021 09:35 PM IST