ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : دہشت گردانہ حملوں کے بعد سرپنچ اور پنچوں کو محفوظ مقامات پر کیا گیا منتقل ، کئی نے دیا استعفی

حملوں کی وجہ سے پنچایتی راج کے نمائندوں میں کافی کھلبلی مچ گئی ہے اور یہ نمائندے محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیے گیے ہیں ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : دہشت گردانہ حملوں کے بعد سرپنچ اور پنچوں کو محفوظ مقامات پر کیا گیا منتقل ، کئی نے دیا استعفی
جموں و کشمیر : دہشت گردانہ حملوں کے بعد سرپنچ اور پنچوں کو محفوظ مقامات پر کیا گیا منتقل ، کئی نے دیا استعفی

ظہور رضوی


جنوبی کشمیر : وادی کشمیر کے مختلف علاقوں بالخصوص جنوبی کشمیر کے اضلاع میں حالیہ دنوں مسلح دہشت گردوں کی طرف سے منتخب پنچ اور سر پنچوں پر کئے گئے حملوں میں کئی ہلاک اور زخمی ہوئے ، جس کے بعد پنچایتی راج کے نمائندوں میں کافی خوف و دہشت کا ماحول پایا جا رہا ہے جبکہ بیشتر نمائندے کل سے مستعفی ہو رہے ہیں ۔ یہ نمائندے بذریعہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اپنی لا تعلقی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں حالیہ دنوں میں ہی دو بڑے حملوں ہوئے ، جس میں سجاد احمد نامی سر پنچ کا قتل کردیا گیا جبکہ عارف شاہ نامی پنچ شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔


ذرائع کے مطابق ان حملوں کی وجہ سے پنچایتی راج کے نمائندوں میں کافی کھلبلی مچ گئی ہے اور یہ نمائندے محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیے گیے ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ بیشتر پنچ اور سرپنچ دوسرے اضلاع کے مختلف مقامات کی طرف منتقل کیے گیے ہیں جبکہ کئی ایک نے پولیس اسٹیشنوں اور دیگر انتہائی حساس  سیکورٹی مقامات میں پناہ لی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کولگام اور اننت ناگ اضلاع کے لگ بھگ سبھی پنچ اور سر پنچوں نے سخت سیکورٹی بندبست کے درمیان انتظامیہ اور پولیس کی ہدایت پر محفوظ مقامات میں پناہ لی ہے اور فی الحال انہیں یہی رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔


سرپنچ وجے رینہ نے حالیہ قتلوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی ایجنسیاں کافی دنوں سے انہیں سیکورٹی فراہم کرنے کی بات کر رہی ہیں ۔ تاہم کوئی خواہ طر خواہ جواب نہیں مل رہا ہے ۔ جبکہ آئے دن پنچایتی راج کے منتخب نمائندوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، جو کہ لمحہ فکریہ ہے ۔

ریاض احمد ڈپٹی سرپنج نے سرکار کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی بھی طرح کی سیکورٹی فراہم کرنے میں سرکار ناکام ہو گئی ہے اور حال یہ ہے کہ اب انہیں چوروں کی طرح ڈر ڈر کے چھپ جانے کیلئے کہا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی سخت سیکورٹی پہرے میں ہیں اور یہاں سے انہیں باہر جانے کی بھی اجازت نہیں ہے ۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے سیکورٹی و دیگر مراعات فراہم کرنے پر زور دیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 07, 2020 04:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading