ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : بڈگام ضلع کے اس گاوں میں آزادی کے بعد پہلی مرتبہ پہنچی بجلی ، خوشی کی لہر

Jammu and Kashmir News : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کھاگ تحصیل سے کئی کلومیٹر کی دوری پر واقع لچھن پورہ ، جہاں گرجر بستی رہائش پذیر ہیں ، کو آج پہلی بار بجلی سپلائی فراہم ہوئی اور یہاں کے بلب روشن ہوئے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : بڈگام ضلع کے اس گاوں میں آزادی کے بعد پہلی مرتبہ پہنچی بجلی ، خوشی کی لہر
جموں و کشمیر : بڈگام ضلع کے اس گاوں میں آزادی کے بعد پہلی مرتبہ پہنچی بجلی ، خوشی کی لہر

بڈگام : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کھاگ تحصیل سے کئی کلومیٹر کی دوری پر واقع لچھن پورہ ، جہاں گرجر بستی رہائش پذیر ہیں ، کو آج پہلی بار بجلی سپلائی فراہم ہوئی اور یہاں کے بلب روشن ہوئے ۔ لچھن پورہ کی یہ گرجر بستی آج تک بجلی سپلائی سے محروم تھی اس گاؤں کے لوگوں نے آج تک بجلی کا بلب روشن ہوتے نہیں دیکھا ۔ یہ لوگ تاریکی میں رہ رہے تھے ۔ انہوں نے مشعل ، شمع اور لالٹین کی روشنی دیکھی اور ان ہی چیزوں سے انہوں نے آج کے اس جدید ٹیکنالوجی کے دور تک گزر بسر کی ۔ اس حوالے سے نیوز 18 اردو نے رواں برس کی پچیس اپریل کو ایک رپورٹ نشر کی تھی ، جس کے بعد سرکار اور متعلقہ محکمہ نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے علاقہ میں ٹرانسفارمر، بجلی کے نئے کھمبے، تار اور دیگر ضروری چیزیں نصب کرکے علاقہ میں بجلی سپلائی فراہم کی۔


الکٹرک ڈویژن بڈگام کے ایکزیکٹیو انجنئیر اپنے سپرنٹینڈنٹنگ انجنئیر سرکل سکینڈ سرینگر کو چھبیس اپریل کو اپنی ایک درخواست میں نیوز18 اردو پر نشر ہونے والی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے اس علاقہ میں بجلی کے لئے تخمینہ کی رقم اور دیگر تفصیلات فراہم کیں ۔ محکمہ بجلی نے جنگی پیمانے پر کام کرکے اس علاقے میں بجلی فراہم کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔


پہلی بار بجلی دیکھ کر لچھن پورہ گرجر بستی کے لوگ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں ۔ لچھن پورہ کے لوگوں نے نیوز18 اردو اور محکمہ بجلی کا شکریہ ادا کیا۔ حنیف احمد خان نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تیس چالیس برسوں سے دفاتر کے چکر کاٹے ، لیکن کو پیش رفت نہیں ہوئی تھی ۔ پھر ایک دن انہوں نے نیوز18 اردو کی ٹیم سے رابطہ کیا تو نیوز18 اردو نے ان کے اس مسئلے کو اجاگر کیا ، جس کے بعد ان کا مسئلہ حل ہوگیا ۔ پرویز احمد خان نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ آج تک انہوں نے کافی انتظار کیا ۔ مگر جب نیوز18 اردو نے ہمارے مسئلے کو سرکار تک پہنچایا ، تب یہ مسئلہ حل ہوگیا ۔ پرویز نے کہا کہ نیوز18 اردو کے ذریعہ سے انہیں بجلی نصیب ہوئی ۔ انہوں نے نیوز18 اردو کا شکریہ ادا کیا۔


ادھر محکمہ بجلی کے ایکزیکٹیو انجنئیر بڈگام محمد حسین نے بھی نیوز18 اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی خوشی ہے کہ ان کی دیرینہ مانگ پوری ہوئی ۔ انہوں نے بھی نیوز18 اردو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس چینل نے اس دور دراز علاقہ کے مسئلے کو اجاگر کیا ، جس کے بعد انہوں نے اس علاقہ کو بجلی فراہم کرنے میں سنجیدگی دکھائی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی اور جگہ پر ایسا علاقہ ہے ، جو بجلی کے بغیر ہے تو انہیں مطلع کیا جائے ۔ تاکہ انہیں بھی بجلی فراہم کی جائے۔

طالب علموں نے بھی بجلی کے بلب سے جب اپنے گھر روشن ہوتے دیکھے تو ان کے چہروں پر بھی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا ۔ بارہویں جماعت کے طالب علم ضمیر احمد خان نے کہا کہ بارہویں تک انہوں نے مشعل اور شمع کے سہارے پڑھائی کی ۔ آج جب انہیں بجلی فراہم کی گئی تو اس سے انہیں اور دیگر طالب علموں میں خوشی کا ٹھکانا نہیں رہا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 19, 2021 11:50 PM IST