உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں۔کشمیر: سکیورٹی فورسز نے پلوامہ میں  2 دہشت گردوں کو کیا ڈھیر، آپریشن جاری

    Youtube Video

    پولیس کے مطابق غیر ملکی ملی ٹنٹ فرقان کشمیر میں کافی عرصے سے سرگرم تھا اور سیکورٹی فورسس کو کئ ملی ٹنسی واردات میں ملوث تھا ۔ جبکہ یاسر نامی مقامی ملی ٹنٹ گذشتہ سال سے ملی ٹنٹ صفوں میں شامل ہوا تھا ۔

    • Share this:
      جموں و کشمیر  (Jammu and Kashmir)  کے پلوامہ ضلع میں ملی ٹنٹوں کے خلاف بڑی کامیابی ملی ہے۔ ضلع پلوامہ کے قصبہ یار علاقے میں سیکورٹی فورسس اور ملی ٹنٹوں کے درمیان ہوے انکاونٹر میں جیشں محمد کا غیر ملکی سمیت دو ملی ٹنٹ ہلاک ہو ئے ہیں۔ اس حوالے سے آیی جی پولیس کشمیر وجے کمار (IGP Vijay Kumar) نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ ممنوعہ تنظیم جیش محمد یاسر پرے کے دہشت گرد کمانڈر، ایک آئی ای ڈی ماہر اور غیر ملکی دہشت گرد فرقان کو بے اثر کر دیا گیا۔ دونوں دہشت گردی کے جرائم کے کئی مقدمات میں ملوث تھا جوکہ ایک بڑی کامیابی تصور کی جاتی ہے ۔

      پولیس کے مطابق غیر ملکی ملی ٹنٹ فرقان کشمیر میں کافی عرصے سے سرگرم تھا اور سیکورٹی فورسس کو کئ ملی ٹنسی واردات میں ملوث تھا ۔ جبکہ یاسر نامی مقامی ملی ٹنٹ گذشتہ سال سے ملی ٹنٹ صفوں میں شامل ہوا تھا ۔


      اس کے ساتھ آئی ای ڈی ایکسپرٹ اور غیر ملکی دہشت گرد فرقان کو بھی سکیورٹی فورسز نے مار گرایا ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ دونوں دہشت گرد وادی میں کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں اور واقعات میں ملوث تھے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: