اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں و کشمیر: آرمی کیمپ پر فدائین حملے کی کوشش، 3 دہشت گردڈھیر، 3 جوان بھی شہید، آپریشن جاری

    Youtube Video

    فوجی اہلکار نے بتایا کہ راجوری کے درہل علاقے میں پرہل میں دو دہشت گرد فوجی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن اب اسے خالی کرا لیا گیا ہے۔

    • Share this:
      جموں۔ اس وقت راجوری میں دہشت گردوں کے ساتھ سیکورٹی فورسز کے بیچ انکاؤنٹر جاری ہے۔ اس تصادم میں تین فوجیوں کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔ ان میں ایک جی سی او افسر بھی شامل ہے۔ انکاؤنٹر میں تین خطرناک فدائین بھی مارے گئے ہیں۔ یہ واقعہ راجوری کے درہل علاقے کا ہے۔ معلومات کے مطابق دیر رات فوجی کیمپ کے قریب کچھ حرکت دیکھی گئی۔ اس کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ دونوں جانب سے کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران فوج نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا۔

      فوجی اہلکار نے بتایا کہ راجوری کے درہل علاقے میں پرہل میں دو دہشت گرد فوجی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن اب اسے خالی کرا لیا گیا ہے۔ افسر نے بتایا کہ حملہ راجوری سے تقریباً 25 کلومیٹر دور فوجی کیمپ پر ہوا، جس میں ہمارے تین بہادر فوجی شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور اضافی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

      جموں زون کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے بتایا کہ کوئی شخص درگل میں فوج کے پرگل کیمپ کے تار کو پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ شروع ہو گئی۔ پرگل سے 6 کلومیٹر کے فاصلے پر اضافی فورس طلب کی گئی ہے۔ اب تک دو دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک 15 اگست کو آزادی کی 75ویں سالگرہ منائے گا۔

      Jammu and Kashmir: بڈگام میں انکاؤنٹر جاری، سکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو گھیرا

      گزشتہ 24 گھنٹے میں Coronavirus کے16299 نئے کیس، 53 کی موت، دہلی اور مہاراشٹر نے بڑھائی فکر


      راجوری ضلع میں گرینیڈ
      منگل کو راجوری ضلع میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ماہرین نے ایک پرانے اور زنگ آلود گرینیڈ کو ناکارہ بنا دیا۔ گاؤں کے کچھ لوگوں نے منجاکوٹ علاقے کے گمبیر مغلاں میں نالے کے کنارے گرنیڈ کو دیکھا اور مقامی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی۔ اہلکار کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر روانہ کیا گیا، جس نے دھماکہ خیز مواد کو کنٹرول بم سے تباہ کر دیا۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: