உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : سرینگر میں انکاونٹر ، دو ملی ٹینٹ ہلاک ، تین ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی تھی خبر 

    جموں و کشمیر : سرینگر میں انکاونٹر ، دو ملی ٹینٹ ہلاک ، تین ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی تھی خبر 

    جموں و کشمیر : سرینگر میں انکاونٹر ، دو ملی ٹینٹ ہلاک ، تین ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی تھی خبر 

    سیکورٹی فورسز نے ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد محاصرہ کیا اور ابتدائی فائرنگ میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ۔

    • Share this:
    سری نگر : سرینگر کے حیدر پورہ علاقہ میں انکاونٹر میں دو ملی ٹینٹ مارا گیا ۔ مارے گئے ملی ٹینٹ کی ابھی پولیس نے پہچان نہیں کی ہے ، لیکن غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس کا تعلق پلواملہ سے ہے۔ سیکورٹی فورسز نے ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد محاصرہ کیا اور ابتدائی فائرنگ میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ۔ سیکورٹی فورسز کو یہاں دو سے کئی ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی خبر تھی ۔ علاقہ سے گزرنے والی قومی شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے اور ابھی فائرنگ نہیں ہو رہی ہے ، لیکن محاصرہ اور تلاشی جاری ہے ۔

    سرینگر میں حیدر پورہ اور بمنہ علاقے میں کئی دنوں سے ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی خبریں پولیس کو موصول ہو رہی تھیں ۔ دو دن قبل بمنہ علاقہ میں ایک جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا تھا ۔ اس سے قبل پولیس نے مہران نامی سرینگر کے انتہائی مطلوب ملی ٹینٹ کو گھیرا ، لیکن وہ فائرنگ کرکے بھاگنے میں کامیاب ہوا تھا ۔

    سرینگر کے نوا کدل علاقے میں کل بھی فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا ، جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ۔ اکتوبر مہینے سے سرینگر میں تشدد میں کافی اضافہ ہوا ۔ پہلے ٹارگٹ کلنگس کا سلسلہ شروع ہوا اور ان میں کئی عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ، لیکن اس کے بعد پولیس پر فائرنگ ہونے لگی ۔

    پولیس نے بھی ملی ٹینٹوں کی ان کاروائیوں کو روکنے کے لئے سخت پہرہ بٹھایا اور جگہ جگہ ناکے لگائے ۔ کچھ ملی ٹینٹ بھی مارے گئے ، لیکن ملی ٹینٹ ابھی بھی سرگرم ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: