உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں۔کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر جاری، 2جوان زخمی

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    سکہورٹی فورسز(Indian Security Forces) خفیہ جانکاری ملی تھی کہ جموں۔کشمیر(Jammu-Kashmir) پلوامہ کے گسو سیکٹر میں کچھ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ خبر تھی کہ دہشت گرد ایک گھر میں چھپ کر کسی بڑی سازش کو انجام دینے کے منصوبے کو تیار کررہے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر فوج نے مقامی پولیس اور سی آرپی ایف کی ایک ٹولی کے ساتھ مل کر ایک ٹیم تیار کی اور علاقے کا محاصرہ کرنا شروع کردیا۔

    • Share this:
      جموں۔کشمیر(Jammu-Kashmir)  کے پلوامہ pulwama  کے گسو سیکٹر میں منگل کی صبح سے ہی ہندستانی سکہورٹی فورسز(Indian Security Forces )  اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر (Encounter)   چل رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے تین دہشت گرردوں کو گھیر رکھا ہے اور کافی دیر سے فائرنگ کی جارہی ہے۔ گسو سیکٹر میں ایک گھر میں چھپ کر فائرنگ کررہے دہشت گردوں کی گولی سے دو جوان زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتا میں داخل کرادیا گیا ہے۔
      سکہورٹی فورسز(Indian Security Forces) خفیہ جانکاری ملی تھی کہ جموں۔کشمیر(Jammu-Kashmir)   پلوامہ کے گسو سیکٹر میں کچھ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ خبر تھی کہ دہشت گرد ایک گھر میں چھپ کر کسی بڑی سازش کو انجام دینے کے منصوبے کو تیار کررہے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر فوج نے مقامی پولیس اور سی آرپی ایف کی ایک ٹولی کے ساتھ مل کر ایک ٹیم تیار کی اور علاقے کا محاصرہ کرنا شروع کردیا۔


      خود کو گھرتا دیکھ کر دہشت گردوں نے گھر کے اندر سے ہی فائرنگ شروع کردی۔ اس واقعے میں فوج کا ایک جوان اور جموں۔کشمیر پولیس کا ایک جوان زخمی ہوگیا ہے۔ زخمیوں کو فورا اسپتال میں داخل کرای گیا۔ ابھی تک کی خبر کے مطابق تین دہشت رد گھر میں چھپے فائرنگ کر رہے ہیں۔  ہندستانی سکہورٹی فورسز(Indian Security Forces ) نے پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: