نئی دہلی: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے پلوامہ (Pulwama) کے چیوا کلاں علاقے میں جمعہ کی شام دہشت گردوں کے ساتھ تصادم شروع ہوئی ہے۔ پولیس اور سیکورٹی اہلکار (Security Forces) محاذ پر ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے میں گھیرا بندی کردی گئی ہے اور دشمنوں کو جواب دیا جا رہا ہے۔ زیادہ تفصیلات کا انتظار ہے۔
رپورٹوں میں کہاگ یا ہے کہ علاقے میں کچھ دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں قابل اعتماد اِن پُٹ ملنے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے پلوامہ کے چیوا کلاں علاقے میں ایک گھیرا بناکر تلاشی مہم شروع کی تھی۔ فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم جیسے ہی موقع پر پہنچی، وہاں پہلے سے ہی چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ آخری رپورٹ آنے تک رک رک کر فائرنگ ہو رہی تھی۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔