உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سیاحتی مقام گلمرگ میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکیئنگ اینڈ ماؤنٹنیئرنگ میں تقریب

    سیاحتی مقام گلمرگ میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکیئنگ اینڈ ماؤنٹنیئرنگ میں تقریب۔ گلمرگ سے بچے امبیسڈر بن کر واپس جاتے ہیں

    سیاحتی مقام گلمرگ میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکیئنگ اینڈ ماؤنٹنیئرنگ میں تقریب۔ گلمرگ سے بچے امبیسڈر بن کر واپس جاتے ہیں

    سیاحتی مقام گلمرگ میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکیئنگ اینڈ ماؤنٹنیئرنگ میں تقریب۔ گلمرگ سے بچے امبیسڈر بن کر واپس جاتے ہیں

    • Share this:
    جموں وکشمیر: سیاحتی مقام گلمرگ میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکیئنگ اینڈ ماؤنٹنیئرنگ میں ایک شاندار گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔انڈین انسٹی ٹیوٹ میں اسکنگ کی تربیت لینے والے ملک بھر سے آئے ہوئے بہترین کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔تقریب میں جموں وکشمیر کھادی ولیج انڈسٹریز بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر حنا شفیع بھٹ مہمان خصوصی تھیں۔ اس موقع پر کرنل ڈلن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیورزم گلمرگ جاوید الرحمان، انڈین انسٹچیوٹ کے ایڈمنسٹریٹرو آفیسر شیورم موریا، بین الاقوامی اولمپئین عارف خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔کرنل جے ایس ڈھلن نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔حنا بھٹ نے کھلاڑیوں کو ان کے کورس کی کامیابی کے ساتھ تکمیل پر مبارکباد دی ۔

    انہوں نے تربیت اور انتظامیہ کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے کرنل ڈھلن اور ان کے عملے کی کوششوں کو سراہا۔جموں وکشمیر کھادی ولیج انڈسٹریز بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر حنا شفیع بھٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچے ملک کی مختلف مقامات سے یہاں گلمرگ میں ایڈونچر کورسز کے لئے آتے ہیں۔ یہ ایک میسج ہے کہ جموں وکشمیر کیسے باقی ریاستوں کے بچوں کا خوش آمدید کرتے ہیں۔یہ بچے ایک مسیج لیکر یہاں سے اپنے اپنے ریاستوں کو جاتے ہیں کہ یہاں پہ حالات بدلے ہیں۔ یہاں کی سرزمین اچھے حالات کے منتظر تھی۔بچے نہ صرف یہاں ایڈونچر اسپورٹس میں حصہ لیتے ہیں بلکہ روزگار کے وسائل بھی نکل آتے ہیں۔

    جموں وکشمیر کھادی ولیج انڈسٹریز بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر حنا شفیع بھٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا،"بچے ملک کی مختلف مقامات سے یہاں گلمرگ میں ایڈونچر کورسز کے لئے آتے ہیں۔یہ ایک میسج ہے کہ جموں وکشمیر کیسے باقی ریاستوں کے بچوں کا خوش آمدید کرتے ہیں۔یہ بچے ایک مسیج لیکر یہاں سے اپنے اپنے ریاستوں کو جاتے ہیں کہ یہاں پہ حالات بدلے ہیں۔ یہاں کی سرزمین اچھے حالات کے منتظر تھی۔بچے نہ صرف یہاں ایڈونچر اسپورٹس میں حصہ لیتے ہیں بلکہ روزگار کے وسائل بھی نکل آتے ہیں۔ مرکزی سرکار اور محکمہ سیاحت کی دیکھ ریکھ میں جو یہاں پر بدلاؤ آیا ہے اسے میں ضرور دہلی تک پہنچاؤں گی۔ حنا بھٹ نے کہاکہ جو بھی یہاں کمیاں اور درپیش مشکلات ہیں ان سے میں ضرور دہلی کو آگاہ کروں گی۔

    انہوں نے کہاکہ وہ پورے ملک کے بچوں کا گلمرگ اور کشمیر کی سرزمین پر خوش آمدید کرتی ہیں"دہلی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اسکئیر نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہلی سے یہاں آکر انڈین انسٹچیوٹ آف اسکنگ اینڈ موٹنرنگ میں اسکنگ کی تربیت حاصل کی۔یہاں انہیں ملک کی ہر ریاست کے بچوں کے ساتھ مل کر دوستانہ تعلقات میں اسکنگ کی تربیت حاصل کی۔ انہوں نے کہاکہ گلمرگ میں انہیں کافی تجربہ حاصل ہوا۔نویڈا سے تعلق رکھنے والے ایک اور اسکئیر نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلمرگ میں اچھا تجربہ حاصل ہوا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل ڈھلن نے کہاکہ جو بھی بچے گلمرگ میں تربیتی کورس کرنے کے لیے آتے ہیں وہ یہاں امبیسڈر بن کر واپس جاتے ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: