ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

Jammu Airport Explosion: جموں ایئر پورٹ پر آئی ای ڈی دھماکے سے چھت میں ہوا سوراخ، ڈرون کے استعمال سے پاکستان پر شک

Jammu Airport Explosion: ابتدائی جانچ میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جموں ایئر پورٹ کے بے حد سیکورٹی والے ٹیکنیکل ایریا میں ڈرون کے ذریعہ آئی ای ڈی گرا کر دھماکے کو انجام دیا گیا، جس میں دو لوگ معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں اور دو بیرک کو نقصان پہنچا ہے۔

  • Share this:
Jammu Airport Explosion: جموں ایئر پورٹ پر آئی ای ڈی دھماکے سے چھت میں ہوا سوراخ، ڈرون کے استعمال سے پاکستان پر شک
جموں ایئر پورٹ پر آئی ای ڈی دھماکے سے چھت میں ہوا سوراخ، ڈرون کے استعمال سے پاکستان پر شک

سری نگر: جموں ایئر پورٹ کے بے حد سیکورٹی والے ٹیکنیکل علاقے میں ہفتہ کی دیر شب پانچ منٹ کے فرق پر دو دھماکے (Jammu Airport Explosion) سنے گئے، جس کے بعد علاقے میں سیکورٹی اہلکار ہائی الرٹ پر آگئے۔ اس دھماکے میں کم از کم دو لوگوں کے معمولی طور پر زخمی ہونے کی خبر ہے۔ ذرائع کے مطابق، جموں ٹیکنیکل ایئر پورٹ پر گزشتہ شب ہوئے دو دھماکوں میں ڈرون کا استعمال کیا گیا ہے۔ دونوں دھماکے ایئر پورٹ کے اندر ہوئے ہیں اور مانا جا رہا ہے کہ یہاں ڈرون کے ذریعہ آئی ای ڈی گرائے گئے۔ ڈرون کے استعمال کی خبروں سے پاکستان پر خدشہ گہرانے لگا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دھماکہ خیز اشیا عمارت کی چھت کے اوپر آکر گری تھی، جس نے پوری بیرک کو ڈسٹرائے کردیا ہے۔ دوسرا دھماکہ عمارت کے ساتھ کھلی جگہ میں ہوا۔ ان دونوں دھماکون کی جانچ کے لئے اے این آئی کی ٹیم جموں ٹینیکل ایئر پورٹ کچھ دیر کے بعد پہنچے گی۔


ہندوستانی فضائیہ نے بھی ٹوئٹ کرکے بتایا کہ جموں ایئر فورس اسٹیشن پر لو انٹنسٹی کے دو دھماکے ہوئے تھے۔ ایک دھماکے میں عمارت کی چھت کو نقصان پہنچا، وہیں دوسرا دھماکہ زمین پر ہوا، لیکن اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔




ہفتہ کی دیر شب رات دو بجے کے قریب ایئر پورٹ کے ٹینیکل ایریا کے پاس دھماکے کی آواز سنی گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی جموں وکمشیر پولیس (jammu and kashmir police) اور بم مخالف دستہ اور فورنسک ٹیم (Forensic Team) موقع پر پہنچ گئی ہے۔ یہ دھماکہ اتنا خطرناک نہیں تھا اور پھر جانچ ٹیم اس کی وجوہات کا پتہ لگا رہی ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں کو خدشہ ہے کہ یہ دہشت گردانہ سانحہ بھی ہوسکتا ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی جموں وکشمیر پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کی ٹیم نے جانچ میں دھماکہ کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں ایک بار پھر دہشت گردانہ تنظیمیں سرگرم ہو رہی ہیں۔ حالانکہ ہندوستانی جوانوں نے ان پر نکیل کسنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ایسے میں ایئر پورٹ احاطے کے اندر اس طرح سے دھماکہ کی خبر نے ہر کسی کو پریشان کردیا ہے۔ دھماکہ میں کسی بھی طرح کے جان ومال کے نقصان کی ابھی تک اطلاع نہیں ملی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 27, 2021 10:48 AM IST