உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : فریدہ بانو نے خواتین کیلئے پیش کی نئی مثال ، کیا یہ کام ، گورنر نے بھی کی تعریف

    جموں و کشمیر : فریدہ بانو نے خواتین کیلئے پیش کی نئی مثال ، کیا یہ کام ، گورنر نے بھی کی تعریف

    Jammu and Kashmir News : فریدہ نے امید اسکیم کے تحت جے کے آر ایل ایم کے ذریعہ سے امداد حاصل کرکے ریشم تیار کرنے اور ریشم کے کیڑے پالنے کا یونٹ دوہزار پندرہ سے قائم کر کے اپنا بزنس شروع کیا ۔ فریدہ کے اس سلک وارم یونٹ میں مزید دس خواتین جڑی ہوئی ہیں ، جو خود اپنا روزگار کمارہی ہیں ۔

    • Share this:
    جموں وکشمیر میں خواتین کی ترقی اور ان کو با اختیار بنانے میں مدد کے لئے یوٹی اور مرکزی سرکار نے خواتین کے لئے متعدد مالی اسکیمیں متعارف کرائی ہیں ۔ شمالی کشمیر کے متی پورہ پٹن سے تعلق رکھنے والی فریدہ بانو جموں وکشمیر کی خواتین کے لئے مثال بن کر ابھری ہیں ۔ فریدہ نے امید اسکیم کے تحت جے کے آر ایل ایم کے ذریعہ سے امداد حاصل کرکے ریشم تیار کرنے اور ریشم کے کیڑے پالنے کا یونٹ دوہزار پندرہ سے قائم کر کے اپنا بزنس شروع کیا ۔ فریدہ کے اس سلک وارم یونٹ میں مزید دس خواتین جڑی ہوئی ہیں ، جو خود اپنا روزگار کمارہی ہیں ۔ اس یونٹ کے ذریعہ سے فریدہ اچھی کمائی کررہی ہیں ۔

    فریدہ بانو نے نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید اسکیم سے کافی فائدہ ملا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بے روزگار تھیں ، گھر میں صرف کھانا پکانے کے سوا کچھ نہیں کرتی تھیں ، لیکن جب انہیں سرکار کی فراہم کردہ اسکیم سے متعلق جانکاری ملی تو انہوں نے اس کی جانب رجوع کرکے پوری جانکاری حاصل کرکے اپنا یونٹ کھڑا کیا ، جو آگے چل کر سود مند ثابت ہوا ۔

    ایک ایم کے بلاک پروگرام منیجر انجم میر نے نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فریدہ کے اندر کچھ کرنے کا ہنر پایا ، جس کے بعد انہوں نے ان کو تربیت دی اور انہیں مالی قرضہ دیا ، جس سے انہوں نے یہ یونٹ کھڑا کیا ۔ انجم نے بتایا کہ وہ کافی خوش ہیں کہ انہیں فریدہ جیسی خواتین ملی ہیں ، جو اپنے پاوں پر کھڑا ہوکر اپنا روزگار خود کما رہی ہیں ۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹویٹ کے زریعہ سے فریدہ کے اس اقدام کی نہ صرف ستائش کی ، بلکہ فریدہ اور ان جیسے خواتین کی حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے تمام خواتین سے ہر میدان میں با اختیار بننے کی ترغیب بھی دی ۔

    فریدہ نے کہا کہ گورنر کے ٹویٹ سے ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا ۔ انجم میر نے بھی بتایا کہ وہ کافی خوش ہوئے کیونکہ اسے تمام خواتین کی حوصلہ افزائی ہوئی ۔ فریدہ خواتین کو مشورہ دیتی ہیں کہ سرکار کی اتنی اسکیمیں ہیں ، جن سے خواتین فائدہ اٹھاکر اپنا روزگار کما سکتی ہیں اور دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرسکتی ہیں ۔ فریدہ نے ایسی خواتین سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور سرکار کی متعارف کردہ اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: