جموں و کشمیر : فاروق عبد اللہ کو آیا فون ، ممتا بنرجی کیلئے کام کرنے پر 50 لاکھ روپے کا آفر
فاروق عبد اللہ (Farooq Abdullah) کے مطابق بعد میں انہوں نے خود جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کی پارٹی کے ایک ممبر پارلیمنٹ سے اس سلسلہ میں بات کی ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 08, 2021 08:13 AM IST

جموں و کشمیر : فاروق عبد اللہ کو آیا فون ، ممتا بنرجی کیلئے کام کرنے پر 50 لاکھ روپے کا آفر
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس پارٹی کے لیڈر فاروق عبداللہ نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے ۔ فاروق عبد اللہ نے الزام لگایا کہ انہیں ایک فرضی کال کے ذریعہ پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ فاروق عبد اللہ نے کہا کہ انہیں ایک کال آئی ، جس میں انہیں کہا گیا کہ اگر وہ ممتا بنرجی کے حق میں تشہیری مہم چلائیں گے تو انہیں 50 لاکھ روپے ملیں گے ۔ انہوں نے یہ بات اودھم پور میں اپنے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
فاروق عبد اللہ نے کہا کہ اسی مہینے مجھے جھارکھنڈ سے ایک کال آئی تھی ، جس میں مجھ سے کہا گیا کہ جھارکھنڈ کے وزیر اعلی مجھ سے بات کریں گے جب کہ وہ اس وقت دوسری کال پر مصروف تھے ۔ تقریبا آدھا گھنٹے بعد مجھے دوبارہ کال آئی ، جس میں مجھ سے کہا گیا کہ جھارکھنڈ کے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ وہ ممتا بنرجی کی حمایت کیلئے مغربی بنگال جارہے ہیں ۔ اگر آپ بھی ممتا بنرجی کی حمایت کرنے کیلئے مغربی بنگال جائیں گے تو 50 لاکھ روپے ملیں گے ۔
دیوگوڑا کو بھی پھنسانے کی کوشش
فاروق عبد اللہ کے مطابق بعد میں انہوں نے خود جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کی پارٹی کے ایک رکن پارلیمنٹ سے بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے ۔ اتنا ہی نہیں اس رکن پارلیمنٹ نے یہ بھی بتایا کہ ایسی ہی ایک کال سابق وزیر اعظم دیوگوڑا کو بھی آئی تھی ۔ فاروق عبداللہ کے مطابق یہ اپوزیشن پارٹیوں کی انہیں پھنسانے کی چال ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سرحد پر کشیدگی سے مقامی لوگوں کی زندگی میں صرف دکھ اور درد ہی آتا ہے ۔ زراعتی اور اقتصادی سرگرمیاں تھم جاتی ہیں اور سماج کے ہر شعبہ میں زندگی کے طور طریقوں پر اثر پڑتا ہے ۔