ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : مرکزی حکومت کے دعوت نامے پر فاروق عبد اللہ نے پارٹی لیڈروں کے ساتھ کی گفتگو

Jammu Kashmir: پارٹی ترجمان کے مطابق اجلاس میں تازہ سیاسی سرگرمیوں کے علاوہ وزیر اعظم ہند کی طرف سے 24 جون کو بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور نائب صدر کو مدعو کئے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 20, 2021 09:53 PM IST
  • Share this:
جموں و کشمیر : مرکزی حکومت کے دعوت نامے پر فاروق عبد اللہ نے پارٹی لیڈروں کے ساتھ کی گفتگو
جموں و کشمیر : مرکزی حکومت کے دعوی نامے پر فاروق عبد اللہ نے پارٹی لیڈروں کے ساتھ کی گفتگو ۔ (File Photo)

سری نگر : نیشنل کانفرنس نے نئی دہلی میں 24 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقد ہونے والی کل جماعتی میٹنگ کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ نیشنل کانفرنس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کو پارٹی کے سرکردہ لیڈران کا ایک اہم اجلاس پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی صدارت میں اُن کی رہائش گاہ واقع گپکار روڑ پر منعقد ہوا ۔ اجلاس میں جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور سینئر لیڈران موجود تھے۔


ترجمان کے مطابق اجلاس میں تازہ سیاسی سرگرمیوں کے علاوہ وزیر اعظم ہند کی طرف سے 24 جون کو بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور نائب صدر کو مدعو کئے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی لیڈران سے آل پارٹی میٹنگ میں دعوت نامے سے متعلق لائحہ عمل طے کرنے سے متعلق مشورے طلب کئے۔ مشاورت کا یہ سلسلہ کل دوسرے دن بھی جاری رہے گا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس کے دوسرے روز خطہ جموں کے علاوہ لداخ کے لیڈران کے ساتھ بھی مشاورت کی جائے گی ۔


پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی سے آئے دعوت نامے کے سلسلے میں نیشنل کانفرنس کی مشاورت جاری ہے اور کل بھی پارٹی لیڈران کی آراء طلب کی جائیگی ، جس کے بعد ایک پریس کانفرنس کے ذریعے حتمی فیصلہ عوام تک پہنچایا جائے گا۔


اس سے قبل پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج نئی دلی کے دعوت نامے سے متعلق سینئر لیڈران سے بات چیت کی اور دیگر پارٹی لیڈران خصوصاً لداخ اور جموں کے لیڈران کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا اور اس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 20, 2021 09:41 PM IST