உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : بالاکوٹ... بالاکوٹ... کیا لائن آف کنٹرول بدل گئی؟ فاروق عبداللہ نے اٹھایا سوال

    جموں و کشمیر : بالاکوٹ... بالاکوٹ... کیا لائن آف کنٹرول بدل گئی؟ فاروق عبداللہ نے اٹھایا سوال (File photo: PTI)

    جموں و کشمیر : بالاکوٹ... بالاکوٹ... کیا لائن آف کنٹرول بدل گئی؟ فاروق عبداللہ نے اٹھایا سوال (File photo: PTI)

    Farooq Abdullah Targets BJP: انہوں نے کہا کہ بالا کوٹ ! بالاکوٹ! کیا لائن آف کنٹرول بدل گئی ہے؟ کیا ہمیں پاکستان سے زمین کا کوئی ٹکڑا حاصل ہوا؟ لائن آف کنٹرول اب بھی وہی ہے ۔

    • Share this:
      سری نگر : جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے جمعرات کو مرکز میں برسراقتدار پارٹی بی جے پی پر نشانہ سادھا ہے ۔ جموں میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بار بار بالا کوٹ اسٹرائیک کا تذکرہ کیا جاتا ہے ، لیکن کیا ہم پاکستان سے زمین کا کوئی ٹکڑا چھین پائے ؟ انہوں نے بی جے پی پر فرقہ پرستی پھیلانے کا الزام بھی لگایا ۔

      انہوں نے کہا کہ بالا کوٹ ! بالاکوٹ! کیا لائن آف کنٹرول بدل گئی ہے؟ کیا ہمیں پاکستان سے زمین کا کوئی ٹکڑا حاصل ہوا؟ لائن آف کنٹرول اب بھی وہی ہے ۔ ہم اپنا ایئرکرافٹ ادھر گرا بیٹھے ۔ آخر ہمیں کیا ملا؟ بی جے پی اقتدار میں آئی ، وہ الیکشن جیتنے کیلئے صرف جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں ۔

      بتادیں کہ کچھ دنوں پہلے فاروق عبداللہ نے کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ پر بھی بڑا بیان دیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ مرکز کے زیر انتظام ٹیریٹری میں لوگوں کے قتل کے حالیہ واقعات میں کشمیری ملوث نہیں ہیں اور یہ حملے کشمیریوں کو بدنام کرنے کی سازش کے تحت کئے گئے ۔ انہوں نے ان حملوں کو وہاں کے پرامن ماحول میں خلل ڈالنے کی کوشش بتایا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ قتل بدقسمتی ہیں اور ایک سازش کے تحت کئے گئے ۔ کشمیری ان قتلوں میں ملوث نہیں ہیں ۔ یہ کشمیریوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے ۔

      حالانکہ فاروق عبداللہ کے دعووں کے برعکس ٹارگیٹ کلنگ کو لے کر سیکورٹی ایجنسیوں کو سامنے الگ بات آئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان انسپانسرڈ دہشت گرد تنظیمیں کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ کیلئے مقامی نوجوانوں کا استعمال کررہی ہیں ۔ لشکر اور جیش جیسی دہشت گرد تنظیمیں اپنی فرنٹل تنظیموں کے ذریعہ یہ حملے کروا رہی ہیں ۔ سیکورٹی فورسیز نے بھی دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے مہم تیز کردی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: