ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : فاروق عبد اللہ کورونا پازیٹیو پائے گئے ، عمر عبداللہ نے ٹویٹر پر دی جانکاری

Coronavirus in Jammu and kashmir : عمر عبداللہ نے ٹویٹر پر بتایا کہ میرے والد کی کورونا رپورٹ پازٹیو آئی ہے اور ان میں وائرس کی کچھ علامتیں بھی نظر آرہی ہیں ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : فاروق عبد اللہ کورونا پازیٹیو پائے گئے ، عمر عبداللہ نے ٹویٹر پر دی جانکاری
جموں و کشمیر : فاروق عبد اللہ کورونا پازیٹیو پائے گئے ، عمر عبداللہ نے ٹویٹر پر دی جانکاری

سری نگر : نیشنل کانفریس کے صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ منگل کو کورونا پازیٹیو پائے گئے ۔ ان کے بیٹے عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے ۔ عمر عبداللہ نے ٹویٹر پر بتایا کہ میرے والد کی کورونا رپورٹ پازٹیو آئی ہے اور ان میں وائرس کی کچھ علامتیں بھی نظر آرہی ہیں ۔


عمر عبداللہ نے مزید بتایا کہ جب تک ہم خود کی جانچ نہیں کرالیتے ہیں ، میں اور گھر کے دیگر اراکین سیف آئیسولیشن میں رہیں گے ۔ میری ان سبھی لوگوں سے اپیل ہے جو گزشتہ کچھ دنوں میں ہمارے رابطے میں آئے ہیں ، وہ سبھی احتیاطی قدم اٹھائیں ۔



آپ کو بتادیں کہ سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ نے دو مارچ کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز سری نگر کے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں لی تھی ۔ عمر عبد اللہ نے بتایا تھا کہ ان کے والد اور والدہ نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لی ہے ۔ ساتھ ہی عمر عبداللہ نے دوسروں سے بھی ویکسین لگوانے کی اپیل کی تھی ۔

سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ اسکمز سری نگر کے ڈاکٹروں ، نرسوں اور اہلکاروں کا شکریہ ۔ آج میرے 85 سالہ والد اور میری ماں نے کووڈ ویکسین کی پہلی ڈوز لی ۔ میرے والد کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے امیونو سپریسنٹ سمیت صحت سے وابستہ کئی پریشانیاں لاحق ہیں ۔ اگر وہ ویکسین لگوا سکتے ہیں تو آپ بھی لگوا سکتے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 30, 2021 09:21 AM IST