ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : کپواڑہ منون میں آتشزدگی کی ہولناک واردات ، کروڑوں روپے کا شاپنگ کمپلکس خاکستر

یہ کمپلیکس دو منزلہ کا تھا ، جس میں چودہ دوکانیں آگ کی نذر ہوگئیں ۔ اس آتشزدگی کے واقعہ میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : کپواڑہ منون میں آتشزدگی کی ہولناک واردات ، کروڑوں روپے کا شاپنگ کمپلکس خاکستر
جموں و کشمیر : کپواڑہ منون میں آتشزدگی کی ہولناک واردات ، کروڑوں روپے کا شاپنگ کمپلکس خاکستر

جموں و کشمیر کے کپوارہ ضلع کے منون آوورہ میں دوران شب آتشزدگی کے واقعہ میں ایک شاپنگ کمپلکس مکمل طور پر  جل کر خاکستر ہوگیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ اس قدر بھیانک  تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے کمپلیکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اگر چہ پولس اور عام لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی انتھک کوشش کی ۔ لکین پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے وہ آگ پر قابو پانے میں ناکام ہوگئے ۔ تاہم بعد میں انتظامیہ نے فائر سروس گاڑیوں کو جائے واقعہ تک پہنچایا ، لیکن تب تک کافی دیر ہوچکی تھی ۔


واضح رہے کہ یہ کمپلیکس دو منزلہ کا تھا ، جس میں چودہ دوکانیں آگ کی نذر ہوگئیں ۔ اس آتشزدگی کے واقعہ میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ۔ اگر چہ دوران شب آگ بجھانے کیلئے فائر سروس عملہ پہنچ گیا ، لیکن تب تک پوری طرح دوکانیں جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی تھیں ۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ پر الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کی طرف جانے والی سڑک انتہائی خستہ حالت میں ہے ، جس کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے ۔


یہ کمپلیکس دو منزلہ کا تھا ، جس میں چودہ دوکانیں آگ کی نذر ہوگئیں ۔
یہ کمپلیکس دو منزلہ کا تھا ، جس میں چودہ دوکانیں آگ کی نذر ہوگئیں ۔


مقامی لوگوں کے مطابق اگر سڑک رابطہ ٹھیک ہوتا اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کی ٹیم وقت پر پہنچ گئی ہوتی تو شاید دوکانوں کو بچایا جاسکتا تھا ۔ وہیں لوگوں نے کہا کہ علاقہ میں کوئی فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کا نظام نہیں ہے اور اس علاقہ کو انتظامیہ نے قدرت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔

لوگوں نے نیوز 18 کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے لوگ سڑک کی خستہ حالی کو دور کرنے کیلئے سرکار سے مطالبہ کررہے ہیں ۔ لیکن انتظامیہ کی جانب سے صرف یقین دہانی کرائی جاتی ہے اور عملی طور پر کچھ نہیں کیا جارہا ہے ۔ جس کی وجہ سے آج ایک المناک حادثہ پیش آیا ۔ دوکانداروں کی کروڑوں روپے مالیت کی املاک خاکستر ہوگئی ۔ متاثرین نے انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 28, 2020 11:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading